Blog
Books
Search Hadith

سیدنا ابو عبیدہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی موت کابیان

۔ (۱۱۹۴۹)۔ عَنْ شَہْرِ بْنِ حَوْشَبٍ الْأَشْعَرِیِّ، عَنْ رَابِّہِ رَجُلٍ مِنْ قَوْمِہِ کَانَ خَلَفَ عَلٰی أُمِّہِ بَعْدَ أَبِیہِ، کَانَ شَہِدَ طَاعُونَ عَمَوَاسَ، قَالَ: لَمَّا اشْتَعَلَ الْوَجَعُ قَامَ أَبُو عُبَیْدَۃَ بْنُ الْجَرَّاحِ فِی النَّاسِ خَطِیبًا، فَقَالَ: أَیُّہَا النَّاسُ إِنَّ ہٰذَا الْوَجَعَ رَحْمَۃُ رَبِّکُمْ، وَدَعْوَۃُ نَبِیِّکُمْ، وَمَوْتُ الصَّالِحِینَ قَبْلَکُمْ، وَإِنَّ أَبَا عُبَیْدَۃَ یَسْأَلُ اللّٰہَ أَنْ یَقْسِمَ لَہُ مِنْہُ حَظَّہُ، قَالَ: فَطُعِنَ فَمَاتَ رَحِمَہُ اللَّہُ، وَاسْتُخْلِفَ عَلَی النَّاسِ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ فَقَامَ خَطِیبًا بَعْدَہُ فَقَالَ: أَیُّہَا النَّاسُ إِنَّ ہٰذَا الْوَجَعَ رَحْمَۃُ رَبِّکُمْ، وَدَعْوَۃُ نَبِیِّکُمْ، وَمَوْتُ الصَّالِحِینَ قَبْلَکُمْ، وَإِنَّ مُعَاذًا یَسْأَلُ اللّٰہَ أَنْ یَقْسِمَ لِآلِ مُعَاذٍ مِنْہُ حَظَّہُ، قَالَ: فَطُعِنَ ابْنُہُ عَبْدُ الرَّحْمٰنِ بْنُ مُعَاذٍ فَمَاتَ، ثُمَّ قَامَ فَدَعَا رَبَّہُ لِنَفْسِہِ فَطُعِنَ فِی رَاحَتِہِ، فَلَقَدْ رَأَیْتُہُ یَنْظُرُ إِلَیْہَا، ثُمَّ یُقَبِّلُ ظَہْرَ کَفِّہِ، ثُمَّ یَقُولُ: مَا أُحِبُّ أَنَّ لِی بِمَا فِیکِ شَیْئًا مِنَ الدُّنْیَا، فَلَمَّا مَاتَ اسْتُخْلِفَ عَلَی النَّاسِ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ فَقَامَ فِینَا خَطِیبًا فَقَالَ: أَیُّہَا النَّاسُ إِنَّ ہٰذَا الْوَجَعَ إِذَا وَقَعَ فَإِنَّمَا یَشْتَعِلُ اشْتِعَالَ النَّارِ فَتَجَبَّلُوا مِنْہُ فِی الْجِبَالِ، قَالَ: فَقَالَ لَہُ أَبُو وَاثِلَۃَ الْہُذَلِیُّ: کَذَبْتَ وَاللّٰہِ! لَقَدْ صَحِبْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَأَنْتَ شَرٌّ مِنْ حِمَارِی ہٰذَا، قَالَ: وَاللّٰہِ! مَا أَرُدُّ عَلَیْکَ مَا تَقُولُ، وَایْمُ اللّٰہِ لَا نُقِیمُ عَلَیْہِ، ثُمَّ خَرَجَ وَخَرَجَ النَّاسُ فَتَفَرَّقُوْا عَنْہُ وَدَفَعَہُ اللّٰہُ عَنْہُمْ، قَالَ: فَبَلَغَ ذٰلِکَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ مِنْ رَأْیِ عَمْرٍو فَوَاللّٰہِ مَا کَرِہَہُ، قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمٰنِ عَبْد اللّٰہِ بْن أَحْمَد بْن حَنْبَلٍ: أَبَانُ بْنُ صَالِحٍ جَدُّ أَبِی عَبْدِ الرَّحْمٰنِ مُشْکُدَانَۃَ۔ (مسند احمد: ۱۶۹۷)

شہر بن حوشب اشعری سے روایت ہے وہ اپنے سوتیلے باپ جو اس کی قوم کے ایک آدمی ہیں، سے روایت کرتے ہیں، جس نے اس کے والد کی وفات کے بعد اس کی والدہ سے نکاح کیا تھا اور وہ طاعون عمواس کے موقع پر حاضر تھا، اس سے مروی ہے کہ جب وہاں طاعون کی وبا پھیلی تو سیدنا ابو عبیدہ بن جراح ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کھڑے ہو کر لوگوں سے خطاب کیا اور کہا : لوگو! یہ بیماری تمہارے اللہ کی طرف سے رحمت اور تمہارے نبی کی دعاء کا نتیجہ اور تم سے پہلے صالحین کی موت کا ذریعہ ہے اور ابو عبیدہ اللہ سے دعا کرتا ہے کہ وہ اسے بھی اس میں سے حصہ عطا کرے، رابہ سے مروی ہے کہ اس دعا کے بعد سیدنا ابو عبیدہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ طاعون میں مبتلا ہو کر فوت ہو گئے اور انہوںنے لوگوں پر سیدنا معاذ بن جبل ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو امیر نامزد کیا۔ سیدنا ابو عبیدہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے انتقال کے بعد سیدنا معاذ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کھڑے ہوئے اور خطاب کرتے ہوئے لوگوں سے کہا: لوگو! یہ بیماری تمہارے رب کی رحمت، تمہارے نبی کی دعا اور تم سے پہلے صالحین کی موت کا سبب رہی ہے اورمعاذ اللہ سے دعا کرتا ہے کہ وہ آل معاذ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو اس بیماری میں سے حصہ عطا کرے۔ رابہ سے مروی ہے کہ اس کے بعد سیدنا معاذ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے فرزند عبدالرحمن بن معاذ طاعون میں مبتلا ہو کر فوت ہوگئے، اس کے بعد سیدنا معاذ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے اپنے رب سے اپنے حق میں دعا کی، چنانچہ ان کی ہتھیلی پر طاعون کا پھوڑا ظاہر ہوا، میں نے سیدنا معاذ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو دیکھا کہ وہ اس پھوڑے کو دیکھتے اور اپنی ہتھیلی کی پشت کو بوسہ دے کر کہتے تھے کہ مجھے یہ پسند نہیں کہ تیری وجہ سے مجھے جو مقام ملنے الا ہے، اس کی بجائے مجھے دنیا بھر کی دولت مل جائے، پھر جب ان کا انتقال ہوا تو انہوںنے عمرو بن عاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو لوگوں پر اپنا نائب نامزد کر دیا۔ وہ بھی خطبہ دیتے ہوئے ہمارے درمیان کھڑے ہوئے، انہوںنے کہا: لوگو! جب یہ بیماری شروع ہوتی ہے تو آگ کے شعلوں کی مانند پھیلتی چلی جاتی ہے، تم اس سے بچنے کے لیے پہاڑوں کی طرف نکل جائو۔ ان کییہ بات سن کر ابو واثلہ ہذلی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: آپ کییہ بات درست نہیں، میں رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی صحبت میں رہ چکا ہوں، تم تو میرے اس گدھے سے بھی بد تر ہو۔ سیدنا عمرو بن عاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: اللہ کی قسم! میں آپ کی بات کا جواب نہیں دیتا، تاہم اللہ کی قسم! ان حالات میں ہم یہاں نہیں رہ سکتے اور پھر وہ وہاں سے دور چلے گئے اور لوگ بھی ان کے ساتھ وہاں سے دور چلے گئے،وہ اس طاعون کے علاقے سے چلے گئے تو اللہ نے بھی اسے ان سے دور کر دیا، جب یہ بات امیر المومنین سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ تک پہنچی تو انہوں نے اس بات کو نا پسند نہیں کیا۔
Haidth Number: 11949
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۹۴۹) تخریج: اسنادہ ضعیف، شھر بن حوشب ضعیف، وشیخہ فیہ مجھول (انظر: ۱۶۹۷)

Wazahat

فوائد:… عمواس رملہ اور بیت المقدس کے ما بین ایک مقام ہے۔ وہاں (۱۸)سن ہجری میں طاعون کی وبا پھوٹی تھی، جس میں پچیسیا تیس ہزار مسلمان لقمۂ اجل بنے تھے، اس میں وفات پانے والوں میں سیدناابو عبیدہ بن جراح، سیدنایزید بن ابی سفیان، سیدنا معاذ بن جبل، سیدنا شرجیل بن حسنہ اور سیدنا حارث بن ہشام ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بھی شامل تھے۔