Blog
Books
Search Hadith

سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا تذکرہ

۔ (۱۱۹۶۲)۔ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ لَمَّا قَدِمْتُ عَلَی النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قُلْتُ: فِی الطَّرِیقِ شِعْرًا، یَا لَیْلَۃً مِنْ طُولِہَا وَعَنَائِہَا عَلٰی أَنَّہَا مِنْ دَارَۃِ الْکُفْرِ نَجَّتِ، قَالَ: وَأَبَقَ مِنِّی غُلَامٌ لِی فِی الطَّرِیقِ، قَالَ: فَلَمَّا قَدِمْتُ عَلٰی رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَبَایَعْتُہُ فَبَیْنَا أَنَا عِنْدَہُ، إِذْ طَلَعَ الْغُلَامُ فَقَالَ لِی رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ((یَا أَبَا ہُرَیْرَۃَ ہٰذَا غُلَامُکَ۔)) قُلْتُ: ہُوَ لِوَجْہِ اللّٰہِ فَأَعْتَقْتُہُ۔ (مسند احمد: ۷۸۳۲)

سیدناابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: جب میں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں آرہا تھا تو میں نے راستے میں یہ شعر کہا: یَالَیْلَۃً مِنْ طُولھا وَعَنَالِٔھا عَلٰی انّہا مِنْ دَارْۃِ الکُفْرِ نَجَّتٖ (تعجبہےاسراتپرجواسقدرطویل اور پر مشقت ہے ہاں یہ فائدہ ضرور ہوا کہ اس نے مجھے دارالکفر سے نکال لیا) سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: راستے میں میرا ایک غلام مجھ سے فرار ہو گیا، میں رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں جا کر مسلمان ہوا اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے بیعت کر لی، میں آپ کی خدمت میں ہی بیٹھا تھا کہ وہ غلام بھی آگیا۔ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھ سے فرمایا: ابو ہریرہ! یہ ہے تمہارا غلام۔ میں نے عرض کیا:وہ اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے ہے، پھر انھوںنے اس کو آزاد کر دیا۔
Haidth Number: 11962
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۹۶۲) تخریج: أخرجہ البخاری: ۲۵۳۱، ۴۳۹۳ (انظر: ۷۸۴۵)

Wazahat

فوائد: … سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ جلیل القدر صحابی ہیں، ان کے اور ان کے باپ کے نام کے تعین کے بارے میں تیس اقوال موجود ہیں، راجح قول کے مطابق ان کا نام عبد الرحمن بن صخر ہے، دورِ جاہلیت میں ان کا نام عبد شمس تھا، یہ مشرف باسلام تو پہلے ہو چکے تھے، البتہ غزوۂ خیبر والے سال مدینہ منورہ تشریف لائے اور پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے ملاقات کے اشتیاق میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس خیبر پہنچ گئے، اس کے بعدیہ گویا نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو چمٹ گئے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت کی اور رات ہو یا دن، سفر ہو یا حضر، ہر ممکنہ صورت میں یہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے جدا نہ ہوئے اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے افعال و اقوال کو نقل کرنے کی،یاد کرنے کی اور پھر یہ امانت امت تک پہنچانے کے لیے ازحد محنت اور مشقت کی،یہ اصحاب ِ صفہ صحابہ میں سے ایک تھے۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا امتیازی وصف یہ تھا کہ انھوں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے معجزانہ انداز میں قوت ِ حافظہ حاصل کی اور پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی احادیث کو یاد کرنے کی ذمہ داری اٹھا لی، دواوین احادیث میں سب سے زیادہ احادیث سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہیں، ان سے مروی احادیث کی تعداد (۵۳۷۴) ہے، یہ شرف کسی اور صحابی کے حصے میں نہ آ سکا۔ سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے تقریباً اسی سال عمر پائی اور (۵۷) سن ہجری کی فوت ہوئے۔