Blog
Books
Search Hadith

سیدہ درہ بنت ابی لہب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کا تذکرہ

۔ (۱۱۹۸۰)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَیْرَۃَ، عَنْ دُرَّۃَ بِنْتِ أَبِی لَہَبٍ قَالَتْ: کُنْتُ عِنْدَ عَائِشَۃَ فَدَخَلَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالَ: ((ائْتُونِی بِوَضُوئٍ۔)) قَالَتْ: فَابْتَدَرْتُ أَنَا وَعَائِشَۃُ الْکُوزَ فَأَخَذْتُہُ أَنَا فَتَوَضَّأَ فَرَفَعَ بَصَرَہُ إِلَیَّ أَوْ طَرْفَہُ إِلَیَّ وَقَالَ: ((أَنْتِ مِنِّی وَأَنَا مِنْکِ۔)) (مسند احمد: ۲۴۸۹۱)

سیدہ درہ بنت ابی لہب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: میں ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کے پاس موجود تھی کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم تشریف لے آئے اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے وضو کے لیے پانی طلب فرمایا، تو میں اور سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا پانی کے برتن کی طرف لپکیں اورمیں نے پانی کا برتن پکڑ لیا۔ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے وضو کیا اور میری طرف نظر اٹھا کر فرمایا: تم مجھ سے ہو اور میں تم سے ہوں۔
Haidth Number: 11980
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۹۸۰) تخریج: اسنادہ ضعیف لضعف شریک النخعی ، ولجھالۃ شیخ سماک (انظر: ۲۴۳۸۷)

Wazahat

فوائد:… سیدہ درہ بنت ابی لہب، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی چچا زاد ہیں، انہوںنے اسلام قبول کیا اور پھر ہجرت کی، سیدنا حارث بن نوفل بن عبدالمطلب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے ان سے نکاح کیا تو ان کے بطن سے عقبہ اور ولید وغیرہ کی ولادت ہوئی۔ ملاذری نے ذکر کیا ہے کہ ان سے سیدنا زید بن حارثہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے نکاح کیا تھا،ممکن ہے کہ انہوںنے سیدنا حارث بن نوفل ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے قبل ان سے نکاح کیا ہو اور سیدنا حارث کے بعد سیدنا دحیہ کلبی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے ان سے نکاح کیا۔