Blog
Books
Search Hadith

سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی ماں، سیدنا ابو طلحہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی بیوی سیدہ ام سلیم رمیصاء (یاغمیصائ) ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کا تذکرہ

۔ (۱۱۹۸۹)۔ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ أُمَّ سُلَیْمٍ کَانَتْ مَعَ أَبِی طَلْحَۃَ یَوْمَ حُنَیْنٍ فَإِذَا مَعَ أُمِّ سُلَیْمٍ خِنْجَرٌ، فَقَالَ أَبُو طَلْحَۃَ: مَا ہٰذَا مَعَکِ یَا أُمَّ سُلَیْمٍ؟ فَقَالَتْ أُمُّ سُلَیْمٍ: اتَّخَذْتُہُ إِنْ دَنَا مِنِّی أَحَدٌ مِنَ الْکُفَّارِ أَبْعَجُ بِہِ بَطْنَہُ، فَقَالَ أَبُو طَلْحَۃَ: یَا نَبِیَّ اللّٰہِ أَلَا تَسْمَعُ مَا تَقُولُ أُمُّ سُلَیْمٍ؟ تَقُولُ کَذَا وَکَذَا، فَقَالَتْ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! أُقْتُلُ مَنْ بَعْدَنَا مِنَ الطُّلَقَائِ انْہَزَمُوا بِکَ یَا رَسُولَ اللّٰہِ، فَقَالَ: ((یَا أُمَّ سُلَیْمٍ إِنَّ اللّٰہَ عَزَّ وَجَلَّ قَدْ کَفَانَا وَأَحْسَنَ۔)) (مسند احمد: ۱۴۰۹۵)

سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ سیدہ ام سلیم ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا غزوۂ حنین کے موقع پر اپنے شوہر سیدنا ابو طلحہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے ساتھ تھیں، اس روز سیدہ ام سلیم ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کے پاس ایک خنجر تھا، سیدنا ابو طلحہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے ان سے دریافت کیا : ام سلیم !یہ آپ کے پاس کس لیے ہے؟ انھوں نے کہا: یہ میں نے اس لیے ساتھ رکھا ہے کہ اگر کوئی کافر میرے قریب آیا تو میں اس کے ساتھ اس کے پیٹ کو چاک کر دوں گی۔ یہ بات سن کر سیدنا ابو طلحہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: اے اللہ کے نبی! آپ ام سلیم ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی بات سن رہے ہیں، وہ تو یوں کہہ رہی ہے۔ سیدہ ام سلیم ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ نے جن لوگوں کو مکہ میں آزاد کیا ہے ان کا ایمان کم زور ہے، وہ منافق ہیں، آپ ان کو قتل کر دیں۔ اے اللہ کے رسول! وہ آپ کو اکیلے چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اے ام سلیم! اللہ تعالیٰ نے ہماری مددکی اور خوب مدد کی۔
Haidth Number: 11989
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۹۸۹) تخریج: أخرجہ مسلم: ۱۸۰۹(انظر: ۱۴۰۴۹)

Wazahat

فوائد:… نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، سیدہ ام سلیم ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کی بات سے راضی نہیں ہوئے، کیونکہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مومنوں کے ساتھ مہربان اور رحم دل تھے۔ غزوۂ حنین کے موقع پر ایک بار مسلمانوں کو پسپا ہونا پڑا، سیدہ ام سلیم ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا نے ان کے بارے میں سخت رویہ پیش کیا، لیکن دو بارہ مسلمان سنبھل گئے اور اللہ تعالیٰ نے فتح عطا کر دی۔ خواتین کا جہاد میں شرکت کرنا کیسا ہے؟ کتاب الجھاد میں اس تفصیل ملاحظہ فرمائیں۔