Blog
Books
Search Hadith

سیدہ ام شریک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کا تذکرہ

۔ (۱۱۹۹۶)۔ عَنْ عُرْوَۃَ عَنْ أُمِّ شَرِیْکٍ أَنَّہَا کَانَتْ مِمَّنْ وَھَبَتْ نَفْسَہَا لِلنَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ۔ (مسند احمد: ۲۸۱۷۳)

عروہ سے روایت ہے کہ سیدہ ام شریک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا ان خواتین میں سے ہیں، جنہوں نے اپنے آپ کو نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے لیے ہبہ کر دیا تھا۔
Haidth Number: 11996
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۹۹۶) تخریج: اسنادہ صحیح، اخرجہ النسائی فی الکبری : ۸۹۲۸ (انظر:۲۷۶۲۱)

Wazahat

فوائد:… سیدہ ام شریک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا اپنی کنیت کے ساتھ مشہور ہیں، ان کا نام عزیلہیا غُزیّہیا غَزِیّہ تھا، یہ ابو العسکر بن سمی بن حارث ازدی دوسی کے نکاح میں تھیں،ان کے ہاں شریک کو جنم دیا۔ خاتون کا اپنے آپ کو کسی کے لیے ہبہ کر دینا اور اس شخص کا اس عورت سے خود شادی کر لینا اور کسی سے کروا دینا،یہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا خاصہ تھا اور یہ کسی خلیفہ اور امتی کا حق نہیںہے۔