Blog
Books
Search Hadith

سیدہ ام فروہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کا تذکرہ

۔ (۱۱۹۹۷)۔ عَنْ أُمِّ فَرْوَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا وَکَانَتْ قَدْ بَایَعَتْ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَتْ: سُئِلَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عَنْ أَفْضَلِ الْعَمَلِ فَقَالَ: ((اَلصَّلَاۃُ لِأَوَّلِ وَقْتِہَا۔)) (مسند احمد: ۲۷۶۴۵)

سیدہ ام فروہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا ، جنھوں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی بیعت کی تھی، سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے دریافت کیا گیا کہ سب سے افضل عمل کونسا ہے؟ تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: نماز کو اس کے اول وقت پر ادا کرنا۔
Haidth Number: 11997
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۱۹۹۷) تخریج: صحیح لغیرہ، اخرجہ ابوداود: ۴۲۶،والترمذی: ۱۷۰ (انظر: ۲۷۱۰۴)

Wazahat

فوائد:… سیدہ ام فروہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا ، سیدنا ابو بکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی باپ کی طرف سے بہن ہیں، سیدنا ابو بکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے اشعث بن قیس سے ان کا نکاح کیا تھا اور ان سے ان کی اولاد ہوئی تھی، ایک بیٹے کا نام محمد تھا۔ یاد رہے کہ ام فروہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا یہ ابو قحافہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی دختر ہیں اور سیدنا ابو بکرصدیق ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی پدری ہمشیرہ ہیں۔ ان کے شوہر کا نام ابو بکر الاشعث بن قیس ہے۔ ان کے بطن سے محمد بن الاشعث وغیرہ نے جنم لیا۔