Blog
Books
Search Hadith

سیدہ ام فضل لبابہ بنت حارث ہلالیہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کا تذکرہ

۔ (۱۲۰۰۰)۔ (وَعَنْہٗ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) أَنَّ أُمَّ الْفَضْلِ أَخْبَرَتْہٗ أَنَّہُمْ شَکُّوْا فِیْ صَوْمِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَوْمَ عَرَفَۃَ،فَأَرْسَلَتْ إِلَیْہِ بِلَبَنٍ فَشَرِبَ، وَھُوَ یَخْطُبُ النَّاسَ بِعَرَفَۃَ عَلٰی بَعِیْرِہِ۔ (مسند احمد: ۲۷۴۱۹)

۔ (دوسری سند) سیدنا ام فضل ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ صحابہ کو عرفہ کے دن رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے روزے کے بارے میں شک ہونے لگا، تو انہوں نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں دودھ بھجوا دیا اورآپ نے وہ نوش فرما لیا، اس وقت آپ عرفہ میں اونٹ پر سوار ہو کرلوگوں کو خطبہ دے رہے تھے۔
Haidth Number: 12000
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۰۰۰) تخریج: انظر الحدیث بالطریق الاول

Wazahat

فوائد:… سیدہ ام فضل ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ انتہائی زیرک خاتون تھیں اور انھوں نے بڑے خوبصورت انداز میں صحابۂ کرام کے اس شک کو دور کیا۔