Blog
Books
Search Hadith

خاتمہ: ایسے لوگوں کے مناقب، جو صحابہ میں سے نہیں ہیں امام ابراہیم نخعیlاور امام اسودlکا تذکرہ

۔ (۱۲۰۰۷)۔ عَنْ أَبِیْ مَعْشَرٍ عَنْ اِبْرَاہِیْمَ النَّخْعِیِّ أَنَّہُ کَانَ یَدْخُلُ عَلٰی عَائَشَۃ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا قَالَ: قُلْتُ: کَیْفَ کَانَ یَدْخُلُ عَلَیْہَا؟ قَالَ: کَانَ یَخْرُجُ مَعَ خَالِہِ الْأَسْوَدِِ، قَالَ: وَکَانَ بَیْنَہٗ وَبَیْنَ عَائِشَۃَ إِخَائٌ وَوُدٌّ۔ (مسند احمد: ۲۵۹۰۹)

ابومعشرکہتے ہیں کہ ابراہیم نخعیl، ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کے پاس جایا کرتے تھے۔ حدیث کے راوی سعید بن ابی عروبہ نے اپنے شیخ ابو معشر سے دریافت کیا کہ وہ ان کی خدمت میں کیسے چلے جاتے تھے؟ انھوں نے کہا: وہ اپنے ماموں اسود کے ساتھ جاتے تھے، سیدہ عائشہ صدیقہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا اور اسود کے مابین بھائی چارہ اور کافی الفت و محبت تھی۔
Haidth Number: 12007
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۰۰۷) تخریج: اثر صحیح، اخرجہ البخاری فی التاریخ الکبیر : ۱/ ۳۳۴، وابن حبان فی الثقات : ۴/ ۹ (انظر: ۲۵۳۹۵)

Wazahat

فوائد:… امام اسود بن یزید بن قیس بن عبداللہ بن مالک بن علقمہ نخعی کوفی تابعی مشہور فقیہ ہیں، ان کی کنیت ابو عمرو اور ابو عبدالرحمن ہے، یہ عبدالرحمن بن یزید کے بھائی اور علقمہ بن قیس کے بھتیجے اور ابراہیم بن یزید نخعی کے ماموں ہیں، انہیں سیدنا ابو بکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اور سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی زیارت کا شرف حاصل ہوااور انہوں نے سیدنا علی، سیدنا ابن مسعود، سیدنا معاذ، سیدنا ابو موسیٰ اور ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ سے احادیث روایت کی ہیں، انھوں نے الگ الگ سفروں میں اسی سے زائد حج اور عمرے ادا کئے۔عجلی کہتے ہیں کہ انہوںنے اسلام سے پہلے کا دور بھی پایا اور رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی زندگی میں مشرف با سلام بھی ہوئے، مگر آپ سے ملاقات نہ ہو سکی،(۷۴ ئا ۷۵) سن ہجری میں ان کا انتقال ہوا، یہ صالح مزاج بزرگ تھے۔ امام ابراہیم بن یزید بن قیس بن اسود بن عمرو بن ربیعہ بن ذہل بن سعد بن مالک بن نخع، یہ کوفی ہیں، اپنے جدا مجد نخع کی نسبت سے نخعی کی نسبت سے شہرت پائی، کوفہ کے فقیہ ہیں، ان کی کنیت ابو عمران ہے، جلیل القدر تابعی ہیں، ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کی خدمت میں حاضر ہوتے رہے لیکن ان سے ان کا سماع حدیث ثابت نہیں، اٹھاون سال کی عمر میں (۹۶) سن ہجری میں وفات پائی۔