Blog
Books
Search Hadith

احنف بن قیسlکا تذکرہ

۔ (۱۲۰۰۸)۔ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ زَیْدٍ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنِ الْأَحْنَفِ قَالَ: بَیْنَمَا أَطُوفُ بِالْبَیْتِ إِذْ لَقِیَنِی رَجُلٌ مِنْ بَنِی سُلَیْمٍ فَقَالَ: أَلَا أُبَشِّرُکَ؟ قَالَ: قُلْتُ: بَلٰی، قَالَ: أَتَذْکُرُ إِذْ بَعَثَنِی رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم إِلٰی قَوْمِکَ بَنِی سَعْدٍ أَدْعُوہُمْ إِلَی الْإِسْلَامِ، قَالَ: فَقُلْتُ: أَنْتَ وَاللّٰہِ! مَا قَالَ إِلَّا خَیْرًا، وَلَا أَسْمَعُ إِلَّا حُسْنًا، فَإِنِّی رَجَعْتُ فَأَخْبَرْتُ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بِمَقَالَتِکَ قَالَ: ((اللَّہُمَّ اغْفِرْ لِلْأَحْنَفِ۔)) قَالَ: فَمَا أَنَا لِشَیْئٍ أَرْجٰی مِنْہَا۔ (مسند احمد: ۲۳۵۴۸)

حسن سے روایت ہے کہ احنف نے کہا: میں ایک دفعہ بیت اللہ کا طواف کر رہا تھا کہ بنو سلیم کا ایک آدمی آ کر مجھے ملا اور اس نے مجھ سے کہا:کیا میں تمہیں ایک خوش خبری سنائوں؟ میں نے کہا: جی ضرور سنائیں۔ اس نے کہا: کیا آپ کو یاد ہے کہ جب رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھے تمہاریقوم بنو سعد کی طرف روانہ فرمایا تھا تاکہ میں انہیں اسلام کی دعوت دوں تو تم نے اس موقع پر کہا تھا کہ اللہ کی قسم! اس رسول نے اچھی بات ہی کہی ہے اور میں نے بھی ان کے متعلق اچھا ہی سنا ہے، جب میں نے واپس آکر تمہاری بات سے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو آگاہ کیا تو آپ نے یوں دعا کی تھی: اے اللہ! تو احنف کو بخش دے۔ انھوں نے کہا: پس مجھے سب سے زیادہ امید اسی دعا پر ہے۔
Haidth Number: 12008
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۰۰۸) تخریج: اسنادہ ضعیف لضعف علی بن زید بن جدعان، اخرجہ البخاری فی التاریخ الکبیر : ۲/ ۵۰، وفی الاوسط : ۱/ ۱۸۵، والطبرانی فی الکبیر : ۷۲۸۵، والحاکم: ۳/ ۶۱۴ (انظر: ۲۳۱۶۱)

Wazahat

فوائد:… احنف بن قیس، مشہور قول کے مطابق ان کا نام ضحاک ہے، بعض نے ضخر اور حارث بھی نقل کیا ہے، احنف ان کا نام نہیں، بلکہ لقب ہے۔ ان کی شہرت نام کی بجائے اس لقب سے ہے، انہوں نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا زمانہ پایا اور اسی دور میں اسلام بھی قبول کیا، لیکن آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے ملاقات نہ کر سکے، انھوں نے سیدنا عمر، سیدنا عثمان، سیدنا علی، سیدنا عبد اللہ بن مسعود اور سیدنا ابو ذر وغیرہ سے احادیث روایت کی ہیں، امیر المومنین سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہا کرتے تھے کہ احنف، اہل بصرہ کے سردار ہیں، ان کی وفات (۶۷) سن ہجری میں بصرہ میں ہوئی۔