Blog
Books
Search Hadith

سفیان بن عینیہlکا تذکرہ

۔ (۱۲۰۱۱)۔ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ قَالَ: حَدَّثَنِی اَبِیْ قَالَ: مَا کَانَ أَشَدَّ عَلَی ابْنِ عُیَیْنَۃَ أَنْ یَقُولَ حَدَّثَنَا (مسند احمد: ۱۹۱۹۴)

عبداللہ بن امام احمد سے مروی ہے کہ میرے والد امام احمدl نے کہا: امام سفیان ابن عینیہ ‌رحمتہ ‌اللہ ‌علیہ ‌ کے لیے حَدَّثَنَا کہنے سے زیادہ مشکل کوئی کام نہ تھا۔
Haidth Number: 12011
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

Not Available

Wazahat

فوائد:… حَدَّثَنَا کہنے سے مراد احادیث بیان کرنا ہے، یعنی امام سفیان احادیث بیان کرنے کو سب سے مشکل کام سمجھتے تھے، اس کی وجہ یہ تھی کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی طرف کوئی ایسی بات منسوب ہو جائے، جو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ارشاد نہ فرمائی ہو یا آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی حدیث میں کوئی غلطی ہو جائے۔ سفیان بن عیینہ تبع تابعی ہیں، مکہ مکرمہ ان مسکن تھا اور انھوں نے وفات بھییہیں پائی، انہوںنے امام زہری، امام عمرو بن دینار، امام شعبی، امام عبداللہ بن دینار اور امام محمد بن منکدر سے سماع حدیث کیا اور ان سے امام اعمش، امام ثوری، امام ابن جریج، امام شعبہ، امام عبد اللہ بن مبارک، امام حماد بن زید، امام شافعی، امام احمد اور امام ابن مدینی وغیرہ نے احادیث روایت کیں، ان کی جلالت و عظمت و رفعت پر اہل علم کا اتفاق ہے، ان کی ولادت (۱۰۷) سن ہجری میں اور وفات (۱۹۸) سن ہجری میں ہوئی۔