Blog
Books
Search Hadith

امام مالک بن انسlکا تذکرہ

۔ (۱۲۰۱۳)۔ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ، حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَیْجٍ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ، عَنْ أَبِی صَالِحٍ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ إِنْ شَائَ اللَّہُ، عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یُوشِکُ أَنْ تَضْرِبُوْا، وَقَالَ سُفْیَانُ مَرَّۃً: أَنْ یَضْرِبَ النَّاسُ أَکْبَادَ الْإِبِلِ یَطْلُبُونَ الْعِلْمَ لَا یَجِدُونَ عَالِمًا أَعْلَمَ مِنْ عَالِمِ أَہْلِ الْمَدِینَۃِ۔)) وَقَالَ قَوْمٌ: ہُوَ الْعُمَرِیُّ قَالَ: فَقَدَّمُوا مَالِکًا۔ (مسند احمد: ۷۹۶۷)

سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: عنقریب تم لوگ طلب علم کے لیے اونٹوں پر سفر کرکے ان کو تھکا دو گے اور لوگ اہل مدینہ کے عالم سے بڑھ کر کوئی بڑا عالم نہیں پائیں گے۔ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ اس سے عمری مراد ہیں، لیکن جمہور کا خیال ہے کہ اس سے امام مالک بن انسl مراد ہیں، پس انھوں نے امام مالک کو ترجیح دی۔
Haidth Number: 12013
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۰۱۳) تخریج: اسنادہ ضعیف، عبد الملک بن عبد العزیز مدلس، ولا یدلس الا عن ضعیف، وابو الزبیر محمد بن مسلم مدلس ایضا وقد عنعنہ، اخرجہ الترمذی: ۲۶۸۰(انظر: ۷۹۸۰)

Wazahat

فوائد:… امام مالک l مشہور ائمہ اربعہ میں سے ایک ہیں،یہ امام دار الہجرہ ہیں، امام صاحب(۹۱) سن ہجری میں پیدا ہوئے اور (۱۷۹) سن ہجری میں وفات پائی، اہل علم ان کی امامت، جلالت، سیادت اور توقیر پر متفق ہیں، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی احادیث کی تعظیم کرنے اور یاد کرنے میں ان کو کمال حاصل تھا۔ عمری سے مراد کون ہے؟ اس کے بارے میں دو اقوال ہیں: (۱) عبد اللہ بن عبد العزیز بن عبد اللہ بن عبد اللہ بن عمر بن خطاب، یہ بڑے زہد و تقوی والے تھے، امام نسائی نے ان کو ثقہ کہا اور امام ابن حبان نے کہا: اپنے زمانے کے سب سے بڑے زاہد تھے اور خلوت میں بہت زیادہ عبادت کرنے والے تھے۔ (۱۸۴) سن ہجری میں ان کی وفات ہوئی۔ (۲) امام ترمذی نے کہا: عمری سے مراد عبد العزیز بن عبد اللہ ہیں، جو سیدنا عمر بن خطاب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی اولاد سے تھے۔