Blog
Books
Search Hadith

باب سوم: ہر امام، امیر اور لوگوں کے معاملات کا مسئول بننے والے کی ذمہ داری ہے کہ وہ رعایا کے امور میں عدل و انصاف سے کام لے اور ظلم و جور سے بچے، بیشک اس سے اس بارے میں پوچھ گچھ ہوگی

۔ (۱۲۰۴۷)۔ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ قَالَ: قُلْتُ: وَاللّٰہِ! مَا یَأْتِی عَلَیْنَا أَمِیرٌ إِلَّا وَہُوَ شَرٌّ مِنْ الْمَاضِی، وَلَا عَامٌ إِلَّا وَہُوَ شَرٌّ مِنْ الْمَاضِی، قَالَ: لَوْلَا شَیْئٌ سَمِعْتُہُ مِنْ رَسُولِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَقُلْتُ مِثْلَ مَا یَقُولُ، وَلٰکِنْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ: ((إِنَّ مِنْ أُمَرَائِکُمْ أَمِیرًایَحْثِی الْمَالَ حَثْیًا وَلَا یَعُدُّہُ عَدًّا، یَأْتِیہِ الرَّجُلُ فَیَسْأَلُہُ فَیَقُولُ: خُذْ فَیَبْسُطُ الرَّجُلُ ثَوْبَہُ فَیَحْثِی فِیہِ))، وَبَسَطَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مِلْحَفَۃً غَلِیظَۃً کَانَتْ عَلَیْہِ،یَحْکِی صَنِیعَ الرَّجُلِ، ثُمَّ جَمَعَ إِلَیْہِ أَکْنَافَہَا، قَالَ: ((فَیَأْخُذُہُ ثُمَّ یَنْطَلِقُ۔)) (مسند احمد: ۱۱۹۶۲)

ابو الو داک کہتے ہیں: میں نے کہا: ہمارے اوپر جو بھی حکمران آتا ہے، وہ پہلے سے بدتر ہوتا ہے اور ہر آنے والا سال بھی گزشتہ سال سے برا ہوتا ہے۔یہ سن کر سیدنا ابو سعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: اگر میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے ایک حدیث نہ سنی ہوتی تو میں بھی یہی کہتا، میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو فرماتے ہوئے سنا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تمہارے اوپر ایک ایسا حکمران آئے گا جو خوب مال تقسیم کرنے والا ہو گا، اسے شمار تک نہیں کرے گا، جو آدمی اس کے پاس آکر سوال کرے گا، وہ کہے گا: لے جا، چنانچہ وہ آدمی اپنا کپڑا بچھا کر اسے بھر کر لے جائے گا۔ اس وقت رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے اوپر ایک موٹی سی چادر تھی، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اسے بچھا کر بیان کیا کہ وہ اسے یوں بھر لے گا، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے چادر کے کناروں کو پکڑ کر دکھایا۔ اور فرمایا: وہ مال سے بھری چادر کو یوں لے کر چلا جائے گا۔
Haidth Number: 12047
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۰۴۷) تخریج: اسنادہ ضعیف لضعف مجالد بن سعید (انظر: ۱۱۹۴۰)

Wazahat

فوائد:…دیکھیں حدیث نمبر (۱۲۰۴۵)۔ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی اس پیشین گوئی کا تعلق خاص دور سے ہے، ویسے عام تاریخی قانون یہی ہے کہ ہر آنے والے حکمران اور زمانے میں خیر کم ہو تی گئی۔