Blog
Books
Search Hadith

طلوع آفتاب، غروبِ آفتاب اور زوال کے وقت نماز پڑھنے سے نہی کا بیان

۔ (۱۲۱۶)۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَؓ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم: ((لَا تَتَحَرَّوْا بِصَلَاتِکُمْ طُلُوْعَ الشَّمْسِ وَلَا غُرُوْبِہَا، فَاِنَّہَا تَطْلُعُ بَیْنَ قَرْنَیْ شَیْطَانٍ،فَاِذَا طَلَعَ حَاجِبُ الشَّمْسِ فَلَا تُصَلُّوْا حَتّٰی تَبْرُزَ، وَاِذَا غَابَ حَاجِبُ الشَّمْسِ فَلَا تُصَلُّوْا حَتّٰی تَغِیْبَ۔)) (مسند أحمد: ۴۶۱۲)

سیدنا عبداللہ بن عمرؓ سے مروی ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: سورج کے طلوع اور غروب ہوتے وقت نماز کا قصد نہ کرو، کیونکہ یہ شیطان کے دو سینگوں کے درمیان طلوع ہوتا ہے، پس جب سورج کا کنارہ طلوع ہو جائے تو اس کے بلند ہو جانے تک نماز نہ پڑھو، اسی طرح جب سورج کا کنارہ غروب ہونے لگے تو اس کے غائب ہو جانے تک نماز نہ پڑھو۔
Haidth Number: 1216
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۱۶) تخریج: أخرجہ البخاری: ۵۸۲، ۵۸۳، ومسلم: ۸۲۸ (انظر: ۴۶۱۲)

Wazahat

Not Available