Blog
Books
Search Hadith

فصل اول: گمراہ کرنے والے حکمرانوں کا بیان، اللہ تعالیٰ ہمیں ان کے شر سے محفوظ رکھے

۔ (۱۲۰۷۲)۔ قَالَ عُمَرُ یَعْنِی لِکَعْبٍ: إِنِّی أَسْأَلُکَ عَنْ أَمْرٍ فَلَا تَکْتُمْنِی، قَالَ: وَاللّٰہِ! لَا أَکْتُمُکَ شَیْئًا أَعْلَمُہُ، قَالَ: مَا أَخْوَفُ شَیْئٍ تَخَوَّفُہُ عَلَی أُمَّۃِ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، قَالَ: أَئِمَّۃً مُضِلِّینَ، قَالَ عُمَرُ: صَدَقْتَ قَدْ أَسَرَّ ذٰلِکَ إِلَیَّ، وَأَعْلَمَنِیہِ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔ (مسند احمد: ۲۹۳)

سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے سیدنا کعب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے کہا: میں تم سے ایک بات پوچھتا ہوں، تم نے مجھ سے کوئی بات چھپانی نہیں ہے،سیدنا کعب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: میں جو کچھ جانتا ہوں، اللہ کی قسم! اس میں سے کچھ بھی آپ سے نہیں چھپاؤں گا۔ سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: تم امت محمد ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے بارے میں سب سے زیادہ کس چیز سے خوف کھاتے ہیں؟ انہوں نے کہا: گمراہ کرنے والے حکمرانوں سے، سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: تم نے درست کہا ہے،اللہ کے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھے یہ بات راز دارانہ انداز سے بتلائی تھی۔
Haidth Number: 12072
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۰۷۲) تخریج: اسنادہ ضعیف، زھیر بن سالم لم یسمع من عمر، وقال الدارقطنی: حمصی منکر الحدیث (انظر: ۲۹۳)

Wazahat

Not Available