Blog
Books
Search Hadith

فصل اول: گمراہ کرنے والے حکمرانوں کا بیان، اللہ تعالیٰ ہمیں ان کے شر سے محفوظ رکھے

۔ (۱۲۰۷۳)۔ وَعَنْ اَبِیْ ذَرٍّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌یَقُولُ: کُنْتُ مُخَاصِرَ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَوْمًا إِلٰی مَنْزِلِہِ فَسَمِعْتُہُ یَقُولُ: ((غَیْرُ الدَّجَّالِ أَخْوَفُ عَلٰی أُمَّتِی مِنَ الدَّجَّالِ۔)) فَلَمَّا خَشِیتُ أَنْ یَدْخُلَ قُلْتُ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! أَیُّ شَیْئٍ أَخْوَفُ عَلٰی أُمَّتِکَ مِنَ الدَّجَّالِ، قَالَ: ((الْأَئِمَّۃَ الْمُضِلِّینَ۔)) (مسند احمد: ۲۱۶۲۲)

سیدنا ابوذر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں:میں ایک دن نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پہلو بہ پہلو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے گھر کی طرف جارہا تھا کہ میں نے آپ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: دجال کے علاوہ بھی ایک فتنہ ہے، جس کا مجھے اپنی امت پر اندیشہ ہے۔ جب میں اس بات سے ڈرا کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم تو اپنے گھر میں داخل ہونے لگے ہیں تو میں نے کہا: اللہ کے رسول! آپ اپنی امت پر دجال سے بھی زیادہ کس بات کا اندیشہ رکھتے ہیں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: گمراہ کرنے والے حکمرانوں کا۔
Haidth Number: 12073
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۰۷۳) تخریج: صحیح لغیرہ (انظر: ۲۱۲۹۷)

Wazahat

فوائد:… دجال مسلمانوں اور کافروں دونوں کے حق میں بہت بڑی آزمائش ہو گا،مسلمانوں کے لیے موت سے پہلے اور کافروں کے لیے موت کے بعد، لیکن یہ آزمائش مسلمانوں کے لیے وقتی ہے، بالآخروہ سرمدی اور ابدی کامیابی حاصل کر لیں گے،گمراہ حکمرانوں کا مضرّ پہلو دجال کے شرّ و فساد سے بھی زیادہ ہے، کیونکہ رعایا کا جو آدمی ظالم حکمرانوں کی موافقت کرنے لگے، اس کا دین و دنیا خسارے میں پڑ جاتے ہیں اور جو ان کی مخالفت کرے ، وہ مصائب کی دھونکنی میں دھونک دیا جاتا ہے یا پھر اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے۔ ماضی اورحال میں ظالم اور گمراہ حکمرانوں کے قول و کردار نے اِن احادیث ِ مبارکہ کی توضیح و تصدیق کر دی ہے۔