Blog
Books
Search Hadith

فصل چہارم: خواتین کی حکومت و سربراہی کا بیان

۔ (۱۲۱۰۱)۔ وَفِیْ رِوَایَۃٍ عَنْ اَبِیْ بَکْرَۃَ: اَنَّ رَجُلًا مِنْ اَھْلِ فَارِسٍ اَتَی النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالَ: ((اِنَّ رَبِّیْ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی قَدْ قَتَلَ رَبَّکَ)) (یَعْنِیْ کِسْریٰ)، قَالَ: وَقِیْلَ لَہُ (یَعْنِی لِلنَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ): اِنَّہُ قَدِ اسْتَخْلَفَ اِبْنَتَہٗ،قَالَ: فَقَالَ: ((لَا یُفْلِحُ قَوْمٌ تَمْلِکُہُمُ امْرَاَۃٌ۔)) (مسند احمد: ۲۰۷۱۰)

سیدنا ابوبکرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ اہلِ فارس میں سے ایک آدمی، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آیا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میرے ربّ تبارک وتعالیٰ نے تمہارے ربّ یعنی کسریٰ کو قتل کر دیا ہے۔ پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو بتلایا گیا کہ اس نے اپنی بیٹی کو اپنا نائب بنا رکھا ہے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: وہ قوم فلاح نہیں پائے گی، جس پر عورت حکمران ہو۔
Haidth Number: 12101
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۱۰۱) تخریج: حدیث صحیح، اخرج القطعۃ الثانیۃ البخاری: ۴۴۲۵، ۷۰۹۹ (انظر: ۲۰۴۳۸)

Wazahat

فوائد:… شریعت ِ اسلامیہ میں عورت کی اہمیت اور حقوق مسلّمہ ہیں، لیکن حکمرانی اور حاکمیت کے معاملات مردوں کے ساتھ خاص ہیں، عورتوں کا ان امور میں کوئی حق نہیں ہے، وہ معاشرہ اپنی مثال آپ ہے، جس میں خواتین و حضرات اپنی اپنی ذمہ داریاں سمجھتے ہوں اور ان کو نبھاتے ہوں، آپ غور کریں کہ عورت کے لیے مسجد کی بہ نسبت گھر کے مخفی مقام میں فرض نماز پڑھنا افضل اور بہتر قرار دیا گیا ہے، اگرچہ مسجد میں آنے کی اجازت دی گئی ہے۔