Blog
Books
Search Hadith

مکہ مکرمہ میں اس کی رخصت کا بیان

۔ (۱۲۲۱)۔ عَنْ أَبِیْ ذَرٍّؓ أَنَّہُ أَخَذَ بِحَلْقَۃِ بَابِ الْکَعْبَۃِ فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((لَا صَلَاۃَ بَعْدَ الْعَصْرِ حَتّٰی تَغْرُبَ الشَّمْسُ وَلَا بَعْدَ الْفَجْرِ حَتّٰی تَطْلُعَ الشَّمْسُ اِلَّا بِمَکَّۃَ اِلَّا بِمَکَّۃَ۔)) (مسند أحمد: ۲۱۷۹۴)

سیدنا ابو ذر ؓ سے مروی ہے کہ انھوں نے کعبہ کے دروازے کے کڑے کو پکڑا اور کہا: میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کو یہ فرماتے ہوئے سنا تھا: عصر کے بعد کوئی نماز نہیں ہے، یہاں تک کہ سورج غروب ہو جائے اور فجر کے بعد کوئی نماز نہیں ہے، یہاں تک کہ سورج طلوع ہو جائے، مگر مکہ میں ، مگر مکہ میں۔
Haidth Number: 1221
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۲۱) تخریج: صحیح لغیرہ دون قولہ: الا بمکۃ، الا بمکۃ وھذا اسناد ضعیف لضعف عبد اللہ بن المؤمل، وبینہ وبین قیس فیہ حمید مولی عفراء، وھو ضعیف۔ أخرجہ الطبرانی فی الاوسط : ۸۵۱، والبیھقی: ۲/ ۴۶۱، وابن خزیمۃ: ۲۷۴۸ (انظر: ۲۱۴۶۲)

Wazahat

فوائد:… اس موضوع کی درج ذیل روایت صحیح ہے: سیدنا جبیر بن مطعم ؓسے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: ((یَابَنِیْ عَبْدِ مُنَافٍ، لَا تَمْنَعُنَّ اَحَدًا طَافَ بِھٰذَا الْبَیْتِ اَوْ صَلّٰی اَیَّ سَاعَۃٍ مِنْ لَیْلٍ اَوْ نَھَارٍ۔)) … اے بنو عبد ِ مناف! تم نے کسی کو نہیں روکنا، جو کوئی دن اور رات کی گھڑی میں جب چاہے، اس گھر کا طواف کرے یا اس میں نماز پڑھے۔ (ابوداود: ۱۸۹۴، ابن ماجہ: ۱۲۵۴، ترمذی: ۸۶۸، نسائی: ۱/ ۲۸۴)