Blog
Books
Search Hadith

فصل چہارم: مسلمانوں کی جماعت کے ساتھ رہنے اور بادشاہ کا اکرام کرنے کا بیان

۔ (۱۲۱۲۹)۔ عَنِ الْبَخْتَرِیِّ بْنِ عُبَیْدِ بْنِ سَلْمَانَ، عَنْ أَبِیہِ، عَنْ أَبِی ذَرٍّ، عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَنَّہُ قَالَ: ((اثْنَانِ خَیْرٌ مِنْ وَاحِدٍ، وَثَلَاثٌ خَیْرٌ مِنِ اثْنَیْنِ، وَأَرْبَعَۃٌ خَیْرٌ مِنْ ثَلَاثَۃٍ، فَعَلَیْکُمْ بِالْجَمَاعَۃِ، فَإِنَّ اللّٰہَ عَزَّ وَجَلَّ لَنْ یَجْمَعَ أُمَّتِی إِلَّا عَلٰی ہُدًی۔)) (مسند احمد: ۲۱۶۱۷)

سیدنا ابو ذر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ایک کی نسبت دو، دو کی نسبت تین اور تین کی نسبت چا ر بہتر ہیں، پس تم جماعت کے ساتھ رہو، اللہ تعالیٰ میری امت کو ہدایت کے سوا دوسرے کسی کا م پر ہرگز جمع نہیں کرے گا۔
Haidth Number: 12129
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۱۲۹) تخریج: اسنادہ ضعیف جدا، البختری بن عبید متروک الحدیث، وابوہ عبید بن سلمان الطابخی مجھول (انظر: ۲۱۲۹۳)

Wazahat

Not Available