Blog
Books
Search Hadith

فصل دوم: اس امر کا بیان کی بیعت کرنا اور اس پر پابند رہنا ضروری ہے اور بیعت کے بغیر رہنا درست نہیں

۔ (۱۲۱۴۹)۔ عَنْ مُسْلِمِ بْنِ قَرَظَۃَ، وَکَانَ ابْنَ عَمِّ عَوْفِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ: سَمِعْتُ عَوْفَ بْنَ مَالِکٍ یَقولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُولُ: ((خِیَارُ أَئِمَّتِکُمْ مَنْ تُحِبُّونَہُمْ وَیُحِبُّونَکُمْ، وَتُصَلُّونَ عَلَیْہِمْ وَیُصَلُّونَ عَلَیْکُمْ، وَشِرَارُ أَئِمَّتِکُمُ الَّذِینَ تُبْغِضُونَہُمْ وَیُبْغِضُونَکُمْ، وَتَلْعَنُونَہُمْ وَیَلْعَنُونَکُمْ۔)) قُلْنَا: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! أَفَلَا نُنَابِذُہُمْ عِنْدَ ذٰلِکَ؟ قَالَ: ((لَا، مَا أَقَامُوا لَکُمُ الصَّلَاۃَ، أَلَا وَمَنْ وُلِّیَ عَلَیْہِ أَمِیرٌ وَالٍ فَرَآہُ یَأْتِی شَیْئًا مِنْ مَعْصِیَۃِ اللّٰہِ فَلْیُنْکِرْ مَا یَأْتِی مِنْ مَعْصِیَۃِ اللّٰہِ، وَلَا یَنْزِعَنَّیَدًا مِنْ طَاعَۃٍ۔)) (مسند احمد: ۲۴۴۸۱)

سیدنا عوف بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بہترین حکمران وہ ہیں کہ جن سے تم محبت کرو اور وہ تم سے محبت کریں اور تم ان کے حق میں رحمت کی دعائیں کرو اور وہ تمہارے حق میں رحمت کی دعائیں کریں اور تمہارے بد ترین حکمران وہ ہیں کہ جن سے تم بغض رکھو اور وہ تم سے بغض رکھیں اور تم ان پر لعنتیں کرو اور وہ تم پر لعنتیں کریں۔ ہم نے کہا: اللہ کے رسول! کیا ایسی صورت حال میں ہم ان سے الگ تھلگ نہ ہوجائیں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: نہیں، جب تک وہ نما زکی پابندی کریں، تم ان سے الگ نہیں ہوسکتے، خبردار! تم میں سے کسی پر کوئی آدمی امیر اورحکمران ہو اور وہ اپنے امیر کو اللہ کی معصیت کا کام کرتے ہوئے دیکھے تو وہ اللہ تعالیٰ کی اس معصیت کا انکار کرے اور اس کی اطاعت سے اپنا ہاتھ نہ کھینچے۔
Haidth Number: 12149
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۱۴۹) تخریج: اخرجہ مسلم: ۱۸۵۵(انظر: ۲۳۹۸۱)

Wazahat

Not Available