Blog
Books
Search Hadith

اس چیز کا بیان کہ نماز کو بھول جانے کا وقت وہ ہے،جب اس کو یاد آئے

۔ (۱۲۲۴)۔حَدَّثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ حَدَّثَنِیْ أَبِیْ ثَنَا عَفَّانُ ثَنَا ھَمَّامٌ أَنَا بِشْرُ بْنُ حَرْبٍ عَنْ سَمُرَۃَ بْنِ جُنْدُبٍ قَالَ: أَحْسِبُہُ مَرْفُوْعًا: ((مَنْ نَسِیَ صَلَاۃً فَلْیُصَلِّہَا حِیْنَ یَذْکُرُہَا وَمِنَ الْغَدِ لِلْوَقْتِ۔)) (مسند أحمد: ۲۰۵۲۱)

سیدنا سمرہ بن جندبؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: جو آدمی نماز بھول جائے تو وہ اِس کو اُس وقت ادا کرے، جب اسے یاد آئے اور اگلے دن وقت پر پڑھے۔
Haidth Number: 1224
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۲۴) تخریج: صحیح لغیرہ۔ أخرجہ الطبرانی فی الکبیر : ۶۹۷۸، والبزار: ۳۹۷، والطحاوی فی شرح معانی الآثار : ۱/ ۴۶۵ (انظر: ۲۰۲۵۷)

Wazahat

فوائد:… اِس حدیث کے آخری جملے کا راجح معنی یہ ہے: ایسے بندے کو چاہیے کہ ایسی نماز کو اگلے دن سے اس کے وقت پر ادا کرے اور نماز کو اس کے وقت کے بعد ادا کرنا، اس کو اپنی عادت نہ بنا لے، جیسا کہ صحیح مسلم کی سیدنا ابو قتادہ ؓکی روایت کے الفاظ یہ ہیں: ((… فَلْیُصَلِّھَا حِیْنَ یَنْتَبِہُ لَھٗا، فَاِذَا کَانَ الْغَدُ فَلْیُصَلِّھَا عِنْدَ وَقْتِھَا۔)) … پس جب وہ جاگے تو وہ نماز ادا کر لے، لیکن اگلے دن اس کو وقت پر ہی ادا کرے۔ اس جملے کا یہ معنی نہیں ہے کہ ایسا آدمی ایسی نماز کو دوسرے دن وقت پر دوبارہ ادا کرے۔