Blog
Books
Search Hadith

باب اول: ان احادیث کا بیان جن میں ان کی خلافت کی طرف اشارہ کیا گیا ہے

۔ (۱۲۱۵۴)۔ وَعَنْ اَبِیْ جُحَیْفَۃَ قَالَ: سَمِعْتُ عَلِیًّا ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌یَقُوْلُ: اَلَا اُخْبِرُکُمْ بِخَیْرِ ھٰذِہِ الْاُمَّۃِ بَعْدَ نَبِیِّہَا اَبُوْ بَکْرٍ ( ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌)، ثُمَّ قَالَ: اَلَا اُخْبِرُکُمْ بِخَیْرِ ھٰذِہِ الْاُمَّۃِ بَعْدَ اَبِیْ بَکْرٍ، عُمَرُ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌۔ (مسند احمد: ۸۳۳)

سیدنا ابو جحیفہ سے مروی ہے کہ سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: کیا میںتمہیں نہ بتلاؤں کہ اس امت میں نبی کے بعد سب سے افضل کون ہے؟ وہ سیدنا ابو بکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ہیں، کیا میں تمہیں یہ بھی بتلا دوں کہ اس امت میں سیدنا ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے بعد سب سے افضل کون ہے؟ وہ سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ہیں۔
Haidth Number: 12154
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۱۵۴) تخریج: اسنادہ حسن (انظر: ۸۳۳)

Wazahat

فوائد:… سیدنا ابو بکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اور سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے بارے میں یہ سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا نظریہ تھا، بڑی ہستیوں کو یہی زیب دیتا ہے کہ دوسروں کی فضیلت کو بھی تسلیم کر لیا کرتے ہیں۔