Blog
Books
Search Hadith

باب اول: ان احادیث کا بیان جن میں ان کی خلافت کی طرف اشارہ کیا گیا ہے

۔ (۱۲۱۵۷)۔ وَعَنْ جُبَیْرِ بْنِ مُطْعَمٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: اِنَّ امْرَاَۃً اَتَتْ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَکَلَّمَتْہُ فِی شَیْئٍ فَأَمَرَہَا بِأَمْرٍ، فَقَالَتْ: أَرَأَیْتَیَا رَسُولَ اللّٰہِ إِنْ لَمْ أَجِدْکَ؟ قَالَ: ((إِنْ لَمْ تَجِدِینِی فَأْتِی أَبَا بَکْرٍ۔)) (مسند احمد: ۱۶۸۷۷)

سیدنا جبیر بن مطعم ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ ایک خاتو ن رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور اس نے کسی معاملہ میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے بات کی، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس کے حق میں کوئی حکم فرمایا، اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! اگر میں آؤںاور آپ کو نہ پاؤں تو؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اگر تم مجھے نہ پاؤ تو ابو بکر کے پاس چلی جانا۔
Haidth Number: 12157
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۱۵۷) تخریج: اخرجہ البخاری: ۷۳۶۰، ومسلم: ۲۳۸۶(انظر: ۱۶۷۵۵)

Wazahat

فوائد:… اس کا مطلب یہ ہوا کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے بعد مسئول سیدنا ابو بکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ہوں گے۔