Blog
Books
Search Hadith

باب دوم: سیدنا ابو بکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی بیعت اور واقعۂ سقیفہ کا بیان

۔ (۱۲۱۶۴)۔ عَنْ رَافِعٍ الطَّائِیِّ رَفِیقِ أَبِی بَکْرٍ فِی غَزْوَۃِ السَّلَاسِلِ، قَالَ: وَسَأَلْتُہُ عَمَّا قِیلَ مِنْ بَیْعَتِہِمْ، فَقَالَ: وَہُوَ یُحَدِّثُہُ عَمَّا تَکَلَّمَتْ بِہِ الْأَنْصَارُ، وَمَا کَلَّمَہُمْ بِہِ، وَمَا کَلَّمَ بِہِ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ الْأَنْصَارَ، وَمَا ذَکَّرَہُمْ بِہِ مِنْ إِمَامَتِی إِیَّاہُمْ بِأَمْرِ رَسُولِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی مَرَضِہِ، فَبَایَعُونِی لِذٰلِکَ، وَقَبِلْتُہَا مِنْہُمْ، وَتَخَوَّفْتُ أَنْ تَکُونَ فِتْنَۃٌ، تَکُونُ بَعْدَہَا رِدَّۃٌ۔ (مسند احمد: ۴۲)

سیدنا ابوبکر صدیق ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے غزوۂ سلا سل کے دوران ساتھ رہنے والے رافع طائی نے بیان کیا، وہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا ابو بکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے ان کی بیعت کے بارے میں کہی جانے والی باتوں کے بارے میں سوال کیا، پس انھوں نے وہ کچھ بیان کیا، جو انصار نے کہا، جو انھوں نے خود بیان کیا اور پھر سیدنا عمر بن خطاب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے ان کے جواب میں جو کچھ کہا، سیدنا عمر نے بیچ میں یہ بات بھی ذکر کی کہ میں (ابوبکر) رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی مرض الموت کے دوران میں امامت کراتا رہا، پس پھر لوگوں نے میری بیعت کی اور میں نے ان سے ان کی بیعت قبول کی، لیکن مجھے ڈرتھا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ کوئی ایسا فتنہ بپا ہو جائے کہ جس کے بعد لوگ دین سے مرتد ہونا شروع ہو جائیں۔
Haidth Number: 12164
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۱۶۴) تخریج: اسنادہ جیّد (انظر: ۴۲)

Wazahat

فوائد:… معلوم ہوا کہ سیدنا ابو بکر صدیق ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے اس ڈر سے امامت و خلافت کا منصب قبول کر لیا تھا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ امت کسی بڑے فتنے میں مبتلا ہو جائے۔ یہ سارے معاملات سوموار کے باقی دن میں طے ہو گئے تھے، دوسرے روز صبح مسجد میں تمام مہاجرین و انصار نے سیدنا ابو بکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی بیعت کی، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی تجہیز و تکفین سے پہلے یہ امور طے ہو گئے تھے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی تجہیز و تکفین کاسلسلہ منگل کے دن شروع ہوا تھا۔