Blog
Books
Search Hadith

باب ششم: سیدنا ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی بیماری، مرض الموت اور وفات کا بیان

۔ (۱۲۱۸۲)۔ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا، أَنَّہَا تَمَثَّلَتْ بِہَذَا الْبَیْتِ، وَأَبُو بَکْرٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ یَقْضِی وَأَبْیَضَیُسْتَسْقَی الْغَمَامُ بِوَجْہِہِ، رَبِیعُ الْیَتَامَی عِصْمَۃٌ لِلْأَرَامِلِ، فَقَالَ أَبُو بَکْرٍ رَضِیَاللّٰہُ عَنْہُ: ذَاکَ وَاللّٰہِ! رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔ (مسند احمد: ۲۶)

سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے کہ جب سیدنا ابو بکر صدیق ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ فوت ہو رہے تھے تو انہوں نے یہ شعر پڑھا۔ وَاَبْیَضَ یُسْتَسْقٰی الْغَمَامُ بِوَجْھِہٖ رَبِیْعُ الْیَتَامٰی عِصْمَۃٌ لِلْاَ رَامِلٖ اور سفید فام، جس کے چہرے کے ذریعے بارش طلب کی جاتی ہے، وہ یتیموں کا مربی اور بیواؤںکا محافظ ہے۔ سیدنا ابو بکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے یہ سن کر کہا: اللہ کی قسم! یہ ہستی تو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی تھی۔
Haidth Number: 12182
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۱۸۲) تخریج: اسنادہ ضعیف لضعف علی بن زید بن جدعان، اخرجہ ابن ابی شیبۃ: ۸/ ۷۱۴ (انظر: ۲۶)

Wazahat

فوائد:… عبد اللہ بن دینار سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو سنا کہ وہ ابو طالب کے یہ شعر پڑھا کرتے تھے: وَاَبْیَضَ یُسْتَسْقٰی اَلْغَمَامُ بِوَجْھِہٖ ثِمَالُ الْیَتَامٰی عِصْمَۃٌ لِلْاَ رَامِلٖ پھر سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما نے کہا: میں شاعر کے اس شعر کو ذہن میںلاتا اور نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے چہرے کی طرف دیکھتا، جبکہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بارش کے لیے دعا کر رہے ہوتے تھے، پس ابھی تک آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم منبر سے نہ اتر پاتے کہ ہر پرنالہ زور سے بہنا شروع کر دیتا۔ (صحیح بخاری: ۱۰۰۸)