Blog
Books
Search Hadith

باب دوم: سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے مناقب اس باب کی کئی فصلیں ہیں فصل: سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے بعض فضائل اور ان کا اپنے اسلاف کی اقتداء کرنا

۔ (۱۲۱۹۰)۔ عَنْ أَبِی وَائِلٍ قَالَ: جَلَسْتُ إِلَی شَیْبَۃَ بْنِ عُثْمَانَ فِی ہَذَا الْمَسْجِدِ، فَقَالَ: جَلَسَ إِلَیَّ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ مَجْلِسَکَ ہٰذَا، فَقَالَ: لَقَدْ ہَمَمْتُ أَنْ لَا أَدَعَ فِیہَا صَفْرَائَ وَلَا بَیْضَائَ إِلَّا قَسَمْتُہَا بَیْنَ الْمُسْلِمِینَ، قَالَ: قُلْتُ: مَا أَنْتَ بِفَاعِلٍ، قَالَ: لِمَ؟ قُلْتُ: لَمْ یَفْعَلْہُ صَاحِبَاکَ، قَالَ: ہُمَا الْمَرْئَ انِ یُقْتَدٰی بِہِمَا۔ (مسند احمد: ۱۵۴۵۷)

فوائد:… اللہ تعالیٰ نے سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی زبان کے لیے حق کو لازم قرار دیا ہے، ان کی زبان حق سے باطل کی طرف تجاوز نہیںکر سکتی۔ سبحان اللہ! سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ جس آدمی کو اچھا کہہ دیتے، لوگ اسے اچھا سمجھنا شروع کر دیتے۔
Haidth Number: 12190
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۱۹۰) تخریج: اخرجہ البخاری: ۱۵۹۴ (انظر: ۱۵۳۸۲)

Wazahat

فوائد:… ویسے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خواہش یہ تھی کہ کعبہ کے خزانوں کو راہِ خدا میں خرچ کر دیا جائے، جیسا کہ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ((لَوْلَا أَنَّ قَوْمَکِ حَدِیثُو عَہْدٍ بِجَاہِلِیَّۃٍ أَوْ قَالَ بِکُفْرٍ لَأَنْفَقْتُ کَنْزَ الْکَعْبَۃِ فِی سَبِیلِ اللّٰہِ وَلَجَعَلْتُ بَابَہَا بِالْأَرْضِ وَلَأَدْخَلْتُ فِیہَا مِنْ الْحِجْرِ۔)) اگر تیری قوم کا جاہلیت یا کفر کا زمانہ نیا نیا نہ ہوتا تو میں کعبہ کا خزانہ اللہ تعالیٰ کے راستے میں کر دیتا اور اس کا دروازہ زمین کے ساتھ لگا دیتا اور حطیم کو اس میں داخل کر دیتا۔ (صحیح مسلم: ۲۳۶۹)