Blog
Books
Search Hadith

فصل چہارم: سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی حق کی موافقات یا آپ کا الہام والے لوگوں میں سے ہونا

۔ (۱۲۲۰۷)۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((إِنَّ اللّٰہَ عَزَّ وَجَلَّ جَعَلَ الْحَقَّ عَلَی قَلْبِ عُمَرَ وَلِسَانِہِ۔)) قَالَ: وَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: مَا نَزَلَ بِالنَّاسِ أَمْرٌ قَطُّ، فَقَالُوْا فِیہِ، وَقَالَ فِیہِ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ، أَوْ قَالَ عُمَرُ، إِلَّا نَزَلَ الْقُرْآنُ عَلٰی نَحْوٍ مِمَّا قَالَ عُمَرُُ۔ (مسند احمد: ۵۶۹۷)

سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے دل و زبان پر حق جاری کر دیا ہے۔ جب لوگوں کو کوئی معاملہ پیش آتا اور مختلف افراد اپنی اپنی رائے دیتے اور سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بھی رائے دیتے تو قرآن مجید سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی رائے کی موافقت میں نازل ہوتا تھا۔
Haidth Number: 12207
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۲۰۷) تخریج: حدیث صحیح، اخرجہ الترمذی: ۳۶۸۲(انظر: ۵۶۹۷)

Wazahat

Not Available