Blog
Books
Search Hadith

فصل پنجم: سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی ہیبت اور وقار کا بیان

۔ (۱۲۲۱۲)۔ عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ: کُنْتُ أَدْخُلُ بَیْتِی الَّذِی دُفِنَ فِیہِ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَأَبِی، فَأَضَعُ ثَوْبِی، فَأَقُولُ: إِنَّمَا ہُوَ زَوْجِی وَأَبِی، فَلَمَّا دُفِنَ عُمَرُ مَعَہُمْ فَوَاللّٰہِ! مَا دَخَلْتُ إِلَّا وَأَنَا مَشْدُودَۃٌ عَلَیَّ ثِیَابِی، حَیَائً مِنْ عُمَرَ۔ (مسند احمد: ۲۶۱۷۹)

سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: میں اس گھر میں داخل ہوتی رہتی تھی، جس میں اللہ کے رسول ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اور میرے والد مدفون تھے، میں وہاں کپڑا بھی اتار لیتی تھی اور کہتی تھی کہ ایک میرا شوہر ہیں اور ایک میرے والد، لیکن اللہ کی قسم! جب سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ دفن کیے گئے تو میں ان سے حیا کرتے ہوئے اپنے اوپر کپڑے لپیٹ کر داخل ہوتی تھی۔
Haidth Number: 12212
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۲۱۲) تخریج: اسنادہ صحیح، اخرجہ الحاکم: ۳/ ۶۱ (انظر: ۲۵۶۶۰)

Wazahat

فوائد:… بعض لوگوں نے اس حدیث سے یہ استدلال کشید کرنے کی کوشش کی ہے کہ اللہ کے اولیاء قبر سے بھی دیکھتے ہیں، تبھی تو سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا ، سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے دفن ہونے کے بعد پردہ کرتی تھیں۔ ایسے لوگوں سے گزارش ہے کہ جو سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ چار پانچ من مٹی سے دیکھ سکتے تھے، تو ان کے سامنے سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کا وہ کپڑا کیا آڑ کرے گا، جس سے وہ پردہ کرتی تھیں، اس استدلال کا معنی یہ ہوا کہ اللہ کے ولی مٹی سے تو دیکھ سکتے ہیں، لیکن کپڑے سے نہیں دیکھ سکتے۔ سبحان اللہ! یہ اس موضوع کی تفصیل کا مقام نہیں ہے۔ یہ سیدہ کا ایک طبعی معاملہ اور ان کے ذہن میں سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کامقام و مرتبہ تھا۔