Blog
Books
Search Hadith

باب سوم: سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے بعض فتووں، فیصلوں اور ان کے دور خلافت میں پیش آنے والے بعض واقعات کا بیان اس باب کی کئی فصلیں ہیں فصل اول: سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے بعض فتووں اور فیصلوں کا بیان

۔ (۱۲۲۱۵)۔ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ قَالَ: خَطَبَ عُمَرُ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ النَّاسَ، فَقَالَ: إِنَّ اللّٰہَ عَزَّ وَجَلَّ رَخَّصَ لِنَبِیِّہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مَا شَائَ، وَإِنَّ نَبِیَّ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَدْ مَضٰی لِسَبِیلِہِ، فَأَتِمُّوا الْحَجَّ وَالْعُمْرَۃَ کَمَا أَمَرَکُمْ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ، وَحَصِّنُوْا فُرُوجَ ہٰذِہِ النِّسَائِ۔ (مسند احمد: ۱۰۴)

سیدنا ابو سعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے لوگوں سے خطاب کیا اور کہا: بیشک اللہ تعالیٰ نے جو چاہا، اپنے نبی کو رخصتیں دیں اور نبی کریم دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں، لہٰذا تم حج و عمرہ کو اللہ تعالیٰ کے لیے اس طرح پورا کرو، جیسا کہ اس نے تمہیں حکم دیا ہے، نیز تم اپنی بیویوں کی شرم گاہوں کو پاکدامن رکھو۔
Haidth Number: 12215
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۲۱۵) تخریج: اسنادہ صحیح، اخرجہ بنحوہ مسلم: ۱۲۱۷ (انظر: ۱۰۴)

Wazahat

فوائد:… ان د واحادیث میں موجود فقہی مسائل متعلقہ ابواب میں گزر چکے ہیں۔