Blog
Books
Search Hadith

فصل: کسریٰ کے خزانوں کی فتح

۔ (۱۲۲۲۰)۔ عَنْ سِمَاکٍ أَنَّہُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ سَمُرَۃَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: ((لَیَفْتَحَنَّ رَہْطٌ مِنَ الْمُسْلِمِینَ کُنُوزَ کِسْرَی الَّتِی (قَالَ أَبُو نُعَیْمٍ:) الَّذِی بِالْأَبْیَضِ۔)) قَالَ جَابِرٌ: فَکُنْتُ فِیہِمْ فَأَصَابَنِی أَلْفُ دِرْہَمٍ۔ (مسند احمد: ۲۱۳۰۷)

سیدنا جابر بن سمرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: مسلمانوں کی ایک جماعت کسریٰ کے خزانوں کو ضرورضرور فتح کرے گی۔ ابو نعیم راوی نے اپنی روایت میں یہ اضافہ کیا: وہ خزانے جو اس کے سفید محلات میں ہیں۔ سیدنا جابر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: میں بھی ان خزانوں کو فتح کرنے والوں میں شامل تھا اور ایک ہزار درہم میرے حصہ میں آئے تھے۔
Haidth Number: 12220
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۲۲۰) تخریج: اخرجہ مسلم: ۲۹۱۹ (انظر: ۲۰۹۹۶)

Wazahat

فوائد:… سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے زمانۂ خلافت میں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی یہ پیشین گوئی بھی پوری ہو گئی اور مسلمان ایران کے خزانوں پر قابض ہو گئے۔