Blog
Books
Search Hadith

باب ششم: سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی وفات ، ان کی نمازجنازہ اور سیدنا علی بن ابی طالب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی طرف سے ان کی مدح سرائی کا بیان

۔ (۱۲۲۳۴)۔ عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِی جُحَیْفَۃَ، عَنْ أَبِیہِ قَالَ: کُنْتُ عِنْدَ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ، وَہُوَ مُسَجًّی بِثَوْبِہِ، قَدْ قَضٰی نَحْبَہُ، فَجَائَ عَلِیٌّ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ، فَکَشَفَ الثَّوْبَ عَنْ وَجْہِہِ، ثُمَّ قَالَ: رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْکَ، أَبَا حَفْصٍ! فَوَاللّٰہِ، مَا بَقِیَ بَعْدَ رَسُولِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَحَدٌ أَحَبُّ إِلَیَّ مِنْ أَنْ أَلْقَی اللّٰہَ تَعَالٰی بِصَحِیفَتِہِ مِنْکَ۔ (مسند احمد: ۸۶۷)

ابو حجیفہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے پاس تھا، ان پر ایک کپڑا ڈال کر انہیںڈھانپا گیا، وہ وفات پا چکے تھے، سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ تشریف لائے، انہوں نے آپ کے چہرے سے کپڑا ہٹایا اور کہا: اے ابو حفص! آپ پر اللہ کی رحمت ہو، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے بعد آپ سے بڑھ کر کوئی آدمی مجھے اتنا محبوب نہیں کہ میں اس جیسا نامہ اعمال لیے ہوئے اللہ تعالیٰ سے جا کر ملوں۔
Haidth Number: 12234
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۲۳۴) تخریج: حسن لغیرہ (انظر: ۸۶۷)

Wazahat

Not Available