Blog
Books
Search Hadith

باب ششم: سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی وفات ، ان کی نمازجنازہ اور سیدنا علی بن ابی طالب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی طرف سے ان کی مدح سرائی کا بیان

۔ (۱۲۲۳۵)۔ وَعَنْ مَعْدَانَ بْنِ اَبِیْ طَلْحَۃَ الْیَعْمُرِیَّ، اَنَّ عُمَرَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ اُصِیْبَیَوْمَ الْاَرْبِعَائِ، لِاَرْبَعَ لَیَالٍ بَقِیْنَ مِنْ ذِی الْحَجَّۃِ۔ (مسند احمد: ۳۴۱)

معدان بن ابی طلحہ یعمری سے روایت ہے کہ سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ پر بدھ کے روز قاتلانہ حملہ ہوا، ابھی تک ماہِ ذوالحجہ کے چار دن باقی تھے۔
Haidth Number: 12235
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۲۳۵) تخریج: صحیح، اخرجہ ابن حبان: ۲۰۹۱، وابویعلی: ۲۵۶، والبزار: ۳۱۵ (انظر: ۳۴۱)

Wazahat

فوائد:… ابو لولو نے یہ حملہ کیا تھا، پچھلے ابواب میں وضاحت ہو چکی ہے، بدھ کے روز یہ حملہ ہوا تھا، یہ ایسا زخم کاری تھا کہ اس سے آپ جانبر نہ ہو سکے اور تین دن بیمار رہنے کے بعد یکم محرم بروز ہفتہ سنہ ۲۴ ہجری کو خالق حقیقی کی طرف روانہ ہو گئے اور نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اور سیدنا ابو بکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے پہلومیں ہمیشہ کے لیے میٹھی نیند سو گئے۔