Blog
Books
Search Hadith

فصل: نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی خلافت کی طرف اشارہ کرنا

۔ (۱۲۲۳۷)۔ عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ ہِلَالٍ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ قَوْمِہِ، قَالَ: کَانَ یَقُولُ فِی خِلَافَۃِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ لَا یَمُوتُ عُثْمَانُ حَتّٰییُسْتَخْلَفَ، قُلْنَا: مِنْ أَیْنَ تَعْلَمُ ذٰلِکَ؟ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ: ((رَأَیْتُ اللَّیْلَۃَ فِی الْمَنَامِ کَأَنَّہُ ثَلَاثَۃٌ مِنْ أَصْحَابِی وُزِنُوْا فَوُزِنَ أَبُو بَکْرٍ فَوَزَنَ، ثُمَّ وُزِنَ عُمَرُ فَوَزَنَ، ثُمَّ وُزِنَ عُثْمَانُ فَنَقَصَ صَاحِبُنَا، وَہُوَ صَالِحٌ۔)) (مسند احمد: ۱۶۷۲۱)

اسو د بن ہلال اپنی قوم کے ایک آدمی سے بیان کرتے ہیں کہ وہ سیدنا عمر بن خطاب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے دور خلافت میںکہا کرتے تھے کہ سیدنا عثمان بن عفان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو جب تک خلافت نہیں ملے گی، انہیں اس وقت تک موت نہیں آئے گی۔ ہم نے کہا: تمہیں یہ بات کیسے معلوم ہوئی؟ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا تھا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میں نے گزشتہ رات نیند میں دیکھا ہے کہ گویا میرے تین صحابہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا وزن کیاگیا، پس ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا وزن کیا گیا، وہ بھاری رہے، پھر سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کاوزن کیا گیا، وہ بھی بھاری رہے، بعد ازاں سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا وزن کیا گیا تو وہ ذرا کم وزن تھے، بہرحال وہ بھی صالح آدمی ہیں۔
Haidth Number: 12237
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۲۳۷) تخریج: اسنادہ صحیح (انظر: ۱۶۶۰۴)

Wazahat

فوائد:… اس حدیث میں تین مذکورہ شخصیات کا بالترتیب ذکر کیا گیا ہے۔