Blog
Books
Search Hadith

فصل: نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی خلافت کی طرف اشارہ کرنا

۔ (۱۲۲۳۹)۔ عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِیْرٍ عَنْ عَائِشَۃَ، قَالَتْ: أَرْسَلَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہٖ وَسَلَّمَ إِلٰی عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ، فَأَقْبَلَ عَلَیْہِ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا رَأَیْنَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہٖ وَسَلَّمَ أَقْبَلت إِحْدَانَا عَلَی الْأُخْرٰی، فَکَانَ مِنْ آخِرِ کَلَامٍ کَلَّمَہُ أَنْ ضَرَبَ مَنْکِبَہُ، وَقَالَ: ((یَا عُثْمَانُ! اِنَّ اللّٰہَ عَزَّ وَجَلَّ عَسٰی أَنْ یُلْبِسَکَ قَمِیْصًا، فَإِنْ أَرَادَکَ الْمُنَافِقُوْنَ عَلٰی خَلْعِہٖفَلَاتَخْلَعْہٗحَتّٰی تَلْقَانِیْ،یَا عُثْمَانُ! إِنَّ اللّٰہَ عَسٰی أَنْ یُلْبِسَکَ قَمِیْصًا فَإِنْ أَرَادَکَ الْمُنَافِقُوْنَ عَلٰی خَلْعِہٖفَلَاتَخْلَعْہُحَتّٰی تَلْقَانِیْ ثَلَاثًا۔)) فَقُلْتُ لَہَا: یَا أُمَّ الْمُؤُمِنِیْنَ! فَأَیْنَ کَانَ ہَذٰا عَنْکِ؟ قَالَتْ: نَسِیْتُہُ وَاللّٰہِ! فَمَا ذَکَرْتُہُ، قَالَ: فَأَخْبَرْتُہُ مُعَاوِیَۃَ بْنَ أَبِیْ سُفْیَانَ فَلَمْ یَرْضَ بِالَّذِیْ أَخْبَرْتُہُ حَتّٰی کَتَبَ إِلٰی أُمِّ الْمُؤْمِنِیْنَ أَنْ اکْتُبِیْ إِلَیَّ بِہِ، فَکَتَبَتْ إِلَیْہِ بِہٖکِتَابًا۔ (مسنداحمد: ۲۵۰۷۳)

سیدنا نعمان بن بشیر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سیدنا عثمان بن عفان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی طرف پیغام بھیجا، جب وہ آئے تو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ان کی طرف متوجہ ہوئے، جب ہم نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو اس حالت میں دیکھا تو ہم ایک طرف جا کر جمع ہوگئیں، تاکہ آپ آزادی سے گفتگو کرسکیں، بات چیت ہوتی رہی، آخر میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کے کندھے پر ہاتھ ما ر کر فرمایا: عثمان! امید ہے کہ عنقریب اللہ تعالیٰ تم کو ایک قمیص پہنائے گا، اگر منافقین تم سے اس قمیص کے اتارنے کا مطالبہ کریں تو مجھے ملنے تک اس قمیض کو نہ اتارنا۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے یہ بات تین بار ارشاد فرمائی۔ سیدنا نعمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: میں نے کہا: یہ حدیث اب تک کہاں رہی؟ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا نے کہا: میں بھول گئی تھی، اللہ کی قسم! مجھے یاد نہیں رہی تھی، سیدنا نعمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: میںنے یہ حدیث سیدنا معاویہ بن ابی سفیان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو بتلائی، لیکن انہیں میری خبر پر تسلی نہ ہوئی، یہاں تک کہ انہوں نے سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کی طرف لکھ بھیجا کہ وہ یہ حدیث لکھوا کر ارسال کردیں، پس سیدہ نے ایک تحریر ان کو بھجوادی، جس میں یہ حدیث لکھی ہوئی تھی۔
Haidth Number: 12239
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۲۳۹) تخریج: اسنادہ صحیح، اخرجہ الترمذی: ۳۷۰۵(انظر: ۲۴۵۶۶)

Wazahat

Not Available