Blog
Books
Search Hadith

باب دوم: سیدنا عثمان کے مناقب اور اس میں کئی فصلیں ہیں فصل اول: سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی فضیلت کا بیان، نیز نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی آزمائشوں کی طرف اشارہ کرنا اور ان میں ان کا حق پر ہونا

۔ (۱۲۲۴۳)۔ وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: ذَکَرَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِتْنَۃً فَمَرَّ رَجُلٌ فَقَالَ: ((یُقْتَلُ فِیْہَا ہٰذَا الْمُقَنَّعُ یَوْمَئِذٍ مَظْلُوْمًا۔)) قَالَ: فَنَظَرْتُ فَاِذَا ھُوَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌۔ (مسند احمد: ۵۹۵۳)

سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ایک فتنہ کا ذکر کیا، اس دوران ایک آدمی کا وہاں سے گزر ہوا، اس کو دیکھ کر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ان دنوں یہ آدمی، جو کپڑا ڈھانپ کر جا رہا ہے، مظلومیت کی حالت میں قتل ہوگا۔ سیدنا ابن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: جب میں نے جا کر دیکھا تو وہ آدمی سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ تھے۔
Haidth Number: 12243
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۲۴۳) تخریج: صحیح لغیرہ ، اخرجہ الترمذی: ۳۷۰۸(انظر: ۵۹۵۳)

Wazahat

فوائد:… یہ وہ فتنہ تھا، جو سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی خلافت کے آخری ایام میں ظاہر ہوا اور اس کی انتہا سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی مظلومانہ شہادت کی صورت میں نکلی۔ {اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔}