Blog
Books
Search Hadith

باب دوم: سیدنا عثمان کے مناقب اور اس میں کئی فصلیں ہیں فصل اول: سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی فضیلت کا بیان، نیز نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی آزمائشوں کی طرف اشارہ کرنا اور ان میں ان کا حق پر ہونا

۔ (۱۲۲۴۵)۔ عَنْ جُبَیْرِ بْنِ نُفَیْرٍ قَالَ: کُنَّا مُعَسْکِرِینَ مَعَ مُعَاوِیَۃَ بَعْدَ قَتْلِ عُثْمَانَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ، فَقَامَ کَعْبُ بْنُ مُرَّۃَ الْبَہْزِیُّ فَقَالَ: لَوْلَا شَیْئٌ سَمِعْتُہُ مِنْ رَسُولِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَا قُمْتُ ہٰذَا الْمَقَامَ، فَلَمَّا سَمِعَ بِذِکْرِ رَسُولِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَجْلَسَ النَّاسَ، فَقَالَ: بَیْنَمَا نَحْنُ عِنْدَ رَسُولِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إِذْ مَرَّ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالَی عَنْہُ عَلَیْہِ مُرَجِّلًا، فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: ((لَتَخْرُجَنَّ فِتْنَۃٌ مِنْ تَحْتِ قَدَمَیْ، أَوْ مِنْ بَیْنِ رِجْلَیْ ہٰذَا، ہَذَا یَوْمَئِذٍ وَمَنِ اتَّبَعَہُ عَلَی الْہُدٰی۔)) قَالَ: فَقَامَ ابْنُ حَوَالَۃَ الْأَزْدِیُّ مِنْ عِنْدِ الْمِنْبَرِ، فَقَالَ: إِنَّکَ لَصَاحِبُ ہٰذَا، قَالَ: نَعَمْ۔ قَالَ: وَاللّٰہِ إِنِّی لَحَاضِرٌ ذٰلِکَ الْمَجْلِسَ، وَلَوْ عَلِمْتُ أَنَّ لِی فِی الْجَیْشِ مُصَدِّقًا، کُنْتُ أَوَّلَ مَنْ تَکَلَّمَ بِہِ۔ (مسند احمد: ۱۸۲۳۵)

جبیر بن نفیر سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں:سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی شہادت کے بعد ہم سیدنا معاویہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی معیت میں ایک لشکر میں تھے، سیدنا کعب بن مرہ بہزی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کھڑے ہوئے اور انھوں نے کہا: اگر میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے ایک بات نہ سنی ہوتی تو میں اس جگہ کھڑا نہ ہوتا، سیدنامعاویہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے جب رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا نام سنا تو لوگوں کو بٹھا دیا۔ انہوں نے کہا: ایک دفعہ ہم رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس موجود تھے کہ سیدنا عثمان بن عفان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا وہاں سے گزر ہوا، اس وقت رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: مستقبل میں اس آدمی کے قدموں سے ایک بہت بڑا فتنہ نمودار ہوگا، ان دنوںیہ شخص اور اس کے پیروکار ہدایت پر ہوں گے۔ یہ سن کر سیدنا ابن حوالہ ازدی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ منبر کے قریب سے اٹھے اور کہا: کیا تم نے یہ حدیث خود سنی تھی؟ انھوں نے کہا: جی ہاں۔ سیدنا ابن حوالہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: اللہ کی قسم! اس محفل میں میں بھی حاضر تھا، اگر مجھے معلوم ہوتا کہ اس لشکر میں کوئی میری تصدیق کرے گا تو سب سے پہلے میں یہ بات بیان کرتا۔
Haidth Number: 12245
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۲۴۵) تخریج: اسنادہ صحیح، اخرجہ الطبرانی فی الکبیر : ۲۰/ ۷۵۳ (انظر: ۱۸۰۶۷)

Wazahat

Not Available