Blog
Books
Search Hadith

فصل دوم: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے خاص طور پر سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے ساتھ جو رازدارانہ باتیں کیں، ان کا بیان

۔ (۱۲۲۵۰)۔ عَنْ عَائِشَۃَ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: ((ادْعُوا لِی بَعْضَ أَصْحَابِی۔)) قُلْتُ: أَبُو بَکْرٍ، قَالَ: ((لَا۔)) قُلْتُ: عُمَرُ، قَالَ: ((لَا۔)) قُلْتُ: ابْنُ عَمِّکَ عَلِیٌّ، قَالَ: ((لَا۔)) قَالَتْ: قُلْتُ: عُثْمَانُ، قَالَ: ((نَعَمْ۔)) فَلَمَّا جَائَ قَالَ: تَنَحَّیْ جَعَلَ یُسَارُّہُ وَلَوْنُ عُثْمَانَ یَتَغَیَّرُ فَلَمَّا کَانَ یَوْمُ الدَّارِ وَحُصِرَ فِیہَا قُلْنَا: یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ! أَلَا تُقَاتِلُ؟ قَالَ: لَا، إِنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عَہِدَ إِلَیَّ عَہْدًا، وَإِنِّی صَابِرٌ نَفْسِی عَلَیْہِ۔ (مسند احمد: ۲۴۷۵۷)

سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میرے ایک صحابی کو بلاؤ۔ میںنے کہا: سیدنا ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: نہیں۔ میں نے کہا: سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: نہیں۔ میں نے کہا: آپ کے چچا زاد سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: نہیں۔ میں نے کہا: سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جی ہاں۔ وہ آئے تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھ سے فرمایا: تم ذرا ایک طرف ہوجاؤ۔ پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے ساتھ چپکے سے باتیں کرنا شروع کیں، سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا رنگ فق ہونے لگا، پھر جب سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو اپنے گھر میں محصور کر دیا گیا تو ہم نے کہا: اے امیر المومنین! آپ ان باغیوں کے ساتھ لڑتے کیوں نہیں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: نہیں، میں لڑائی نہیں کروں گا۔ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھ سے اس بات کا عہد لیا تھا اور میں ان حالات پر اپنے آپ کو صابر ثابت کرنے والا ہوں۔
Haidth Number: 12250
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۲۵۰) تخریج: حدیث صحیح، اخرجہ الترمذی: ۳۷۱۱ (انظر: ۲۴۲۵۳)

Wazahat

فوائد:… سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے ان احادیث کی روشنی میں اپنی مظلومانہ شہادت قبول کر لی اور امن والے شہر مدینہ منورہ میں انتقامی کاروائی کرنا گوارہ نہیں کیا۔