Blog
Books
Search Hadith

فصل سوم: سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے شرم و حیا ء اور فرشتوں کا ان سے شرمانے کا بیان

۔ (۱۲۲۵۱)۔ عَنْ سَالِمٍ اَبِیْ جَمِیْعٍ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ: وَذَکَرَ عُثْمَانَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ وَشِدَّۃَ حَیَائِہِ، فَقَالَ: إِنْ کَانَ لَیَکُونُ فِی الْبَیْتِ، وَالْبَابُ عَلَیْہِ مُغْلَقٌ، فَمَا یَضَعُ عَنْہُ الثَّوْبَ، لِیُفِیضَ عَلَیْہِ الْمَائَ،یَمْنَعُہُ الْحَیَائُ أَنْ یُقِیمَ صُلْبَہُ۔ (مسند احمد: ۵۴۳)

ابو جمیع سالم سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں:حسن نے سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اور ان کے شدت حیا کا تذکرہ کیا اور کہا:وہ گھر میں ہوتے اور دروازہ بند ہوتا، تب بھی اپنے اوپر پانی ڈالنے کے لیے کپڑا نہیں اتارتے تھے اور حیاء کی وجہ سے وہ اپنی پشت کو سیدھا نہیں کر پاتے تھے۔
Haidth Number: 12251
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۲۵۱) تخریج: رجالہ ثقات غیر سالم بن ابی جمیع، وثقہ ابن معین، وقال ابوداود: شیخ، وقال احمد: ارجو ان لایکون بہ بأس، وقال ابوزرعۃ: لین الحدیث، وقال الدارقطنی: لیس بمتروک حمل الناس عنہ (انظر: ۵۴۳)

Wazahat

Not Available