Blog
Books
Search Hadith

فصل چہارم: سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی صفات اور ان کے بعض خطبوں کا بیان

۔ (۱۲۲۵۶)۔ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ أَبِی الْحَسَنِ، قَالَ: دَخَلْتُ الْمَسْجِدَ، فَإِذَا أَنَا بِعُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ مُتَّکِیئٌ عَلٰی رِدَائِہِ، فَأَتَاہُ سَقَّائَ انِ یَخْتَصِمَانِ إِلَیْہِ، فَقَضٰی بَیْنَہُمَا، ثُمَّ أَتَیْتُہُ فَنَظَرْتُ إِلَیْہِ فَإِذَا رَجُلٌ حَسَنُ الْوَجْہِ بِوَجْنَتِہِ نَکَتَاتُ جُدَرِیٍّ، وَإِذَا شَعْرُہُ قَدْ کَسَا ذِرَاعَیْہِِِِ۔ (مسند احمد: ۵۳۷)

حسن بن ابی حسن سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں مسجد میں داخل ہوا تو دیکھا کہ سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اپنی چادر پر ٹیک لگا کر بیٹھے تھے، اسی دوران دو آدمی جو لوگوں کو پانی پلانے کا کام کرتے، اپنے ایک جھگڑے کا فیصلہ کرانے کے لیے ان کی خدمت میں آئے، آپ نے ان کے درمیان فیصلہ کردیا، اس کے بعد میں آپ کے پاس آیا اور آپ کو بغور دیکھا، میں کیا دیکھتا ہوں کہ آپ خوبصورت چہرے والے آدمی تھے اور آپ کے رخسار پر چیچک کے کچھ داغ تھے اور آپ کے بالوں نے آپ کے بازوؤں کو ڈھانپ رکھا تھا۔
Haidth Number: 12256
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۲۵۶) تخریج: اسنادہ ضعیف، ابو المقدام ھشام بن زیاد القرشی، ضعّفہ ابن معین، والبخاری، وقال النسائی: متروک الحدیث (انظر: ۵۳۷)

Wazahat

Not Available