Blog
Books
Search Hadith

فصل چہارم: سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی صفات اور ان کے بعض خطبوں کا بیان

۔ (۱۲۲۵۹)۔ عَنْ سِمَاکِ بْنِ حَرْبٍ قَالَ: سَمِعْتُ عَبَّادَ بْنَ زَاہِرٍ أَبَا رُوَاعٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عُثْمَانَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ یَخْطُبُ فَقَالَ: إِنَّا وَاللّٰہِ! قَدْ صَحِبْنَا رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِی السَّفَرِ وَالْحَضَرِ، وَکَانَ یَعُودُ مَرْضَانَا، وَیَتْبَعُ جَنَائِزَنَا، وَیَغْزُو مَعَنَا، وَیُوَاسِینَا بِالْقَلِیلِ وَالْکَثِیرِ، وَإِنَّ نَاسًا یُعْلِمُونِی بِہِ، عَسٰی أَنْ لَا یَکُونَ أَحَدُہُمْ رَآہُ قَطُّ۔ (مسند احمد: ۵۰۴)

عباد بن زاہرسے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو خطبہ دیتے ہوئے سنا، آپ نے کہا:’ اللہ کی قسم! ہمیں سفر وحضر میں رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی صحبت میں رہنے کا شرف حاصل ہوا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ہمارے مریضوں کی عیادت کرتے تھے، ہمارے جنازوں میں شرکت کرتے تھے، ہمارے ساتھ مل کر لڑائی کرتے تھے اور کوئی چیز تھوڑی ہوتی یا زیادہ، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ہمیں اس میں شریک کیا کرتے تھے۔ اب کچھ لوگ مجھے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے بارے میں کچھ باتیں سکھاتے ہیں حالانکہ ہوسکتا ہے کہ ان میں سے کسی نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو دیکھا تک نہ ہو۔
Haidth Number: 12259
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۲۵۹) تخریج: اسنادہ حسن، اخرجہ البزار: ۴۰۱ (انظر: ۵۰۴)

Wazahat

Not Available