Blog
Books
Search Hadith

باب چہارم: سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی خلافت کے دوران رونما ہونے والے بعض واقعات کا بیان جرعہ کے دن والا واقعہ

۔ (۱۲۲۶۴)۔ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ، عَنْ أَبِی الْبَخْتَرِیِّ الطَّائِیِّ، عَنْ أَبِی ثَوْرٍ قَالَ: بَعَثَ عُثْمَانُ یَوْمَ الْجَرَعَۃِ بِسَعِیدِ بْنِ الْعَاصِ، قَالَ: فَخَرَجُوا إِلَیْہِ فَرَدُّوہُ، قَالَ: فَکُنْتُ قَاعِدًا مَعَ أَبِی مَسْعُودٍ وَحُذَیْفَۃَ، فَقَالَ أَبُو مَسْعُودٍ: مَا کُنْتُ أَرٰی أَنْ یَرْجِعَ لَمْ یُہْرِقْ فِیہِ دَمًا، قَالَ: فَقَالَ حُذَیْفَۃُ: وَلٰکِنْ قَدْ عَلِمْتُ لَتَرْجِعَنَّ عَلٰی عَقِبَیْھَا لَمْ یُہْرِقْ فِیہَا مَحْجَمَۃَ دَمٍ، وَمَا عَلِمْتُ مِنْ ذٰلِکَ شَیْئًا إِلَّا عَلِمْتُہُ وَمُحَمَّدٌ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حَیٌّ حَتّٰی إِنَّ الرَّجُلَ لَیُصْبِحُ مُؤْمِنًا ثُمَّ یُمْسِی مَا مَعَہُ مِنْہُ شَیْئٌ، وَیُمْسِی مُؤْمِنًا وَیُصْبِحُ مَا مَعَہُ مِنْہُ شَیْئٌ،یُقَاتِلُ فِئَتَہُ الْیَوْمَ، وَیَقْتُلُہُ اللّٰہُ غَدًا،یَنْکُسُ قَلْبُہُ تَعْلُوہُ اسْتُہُ، قَالَ: فَقُلْتُ: أَسْفَلُہُ، قَالَ: اسْتُہُ۔ (مسند احمد: ۲۳۷۳۸)

ابو ثور سے مروی ہے کہ جرعہ کے روز سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے سیدنا سعید بن عاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو روانہ کیا، لیکن لوگ ان کی طرف آئے اور انہیں واپس کر دیا، میں (ابو ثور) سیدنا ابو مسعود واور سیدنا حذیفہ بن یمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے پاس بیٹھا ہوا تھا، سیدنا ابو مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: میں نہیں سمجھتا تھا کہ وہ بغیر خون بہائے یوں ہی واپس لوٹ آئے گا، ان کی بات سن کر سیدنا حذیفہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: لیکن میں تو اچھی طرح جانتا تھا کہ یہ لشکر بغیر خون خرابہ کیے یوں ہی اپنی ایڑیوں پر واپس آجائے گا، میں تو یہ بات اس وقت سے جانتا ہوں، جب محمد رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم حیات تھے، بلکہ یہاں تک حالات پیدا ہوجائیں گے کہ ایک آدمی ایمان کی حالت میں صبح کر ے گا، لیکن جب شام ہوگی تو وہ ایمان سے فارغ ہو چکا ہو گا اور ایک آدمی ایمان کی حالت میں شام کر ے گا، اور صبح تک اس کے پاس ایمان نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہے گی، ایک آدمی اپنے ہی گروہ سے لڑائی کرے گا اور اگلے دن اللہ تعالیٰ اسے قتل کر دے گا اور اس کے دل کو الٹ دے گا اور اس کی دبر اس کے اوپر ہوگی۔ میں نے کہا: نچلی والی طرف اوپر ہو گی؟ انھوں نے کہا: دبر کہہ رہا ہوں، دبر۔
Haidth Number: 12264
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۲۶۴) تخریج: اسنادہ محتمل للتحسین، اخرجہ الطیالسی: ۴۳۲، والحاکم: ۴/ ۵۴۶، والطبرانی فی الکبیر : ۱۷/ ۷۰۳ (انظر: ۲۳۳۴۸)

Wazahat

فوائد:… کوفہ کے پاس ایک مقام کا نام جرعہ ہے، سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے عہدِ خلافت میں یہاں ایک فتنہ پیش آیا تھا۔ حافظ ابن کثیر البدایۃ والنھایۃ میں اس واقعہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: مقصود یہ ہے کہ سیدنا سعید بن عاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ مدینہ واپس آ گئے اور فتنہ ختم ہو گیا، اس چیز سے اہل کوفہ کو تعجب ہوا ور انھوں نے سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی طرف لکھا کہ وہ سیدنا ابو موسی اشعری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو ان کا مسئول بنا دیں، سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے ان کے عذر اور شبہے کو ختم کرنے کے لیے ایسے ہی کیا تھا۔