Blog
Books
Search Hadith

باب چہارم: سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی خلافت کے دوران رونما ہونے والے بعض واقعات کا بیان جرعہ کے دن والا واقعہ

۔ (۱۲۲۶۵)۔ عَنِ ابْنِ عَوْنٍ عَنْ مُحَمَّدٍ قَالَ: قَالَ جُنْدُبٌ: لَمَّا کَانَ یَوْمُ الْجَرَعَۃِ، وَثَمَّ رَجُلٌ قَالَ: فَقَالَ: وَاللّٰہِ! لَیُہْرَاقَنَّ الْیَوْمَ دِمَائٌ، قَالَ: قَالَ الرَّجُلُ: کَلَّا، وَاللّٰہِ! قَالَ: ہَلَّا قُلْتَ بَلٰی وَاللّٰہِ! قَالَ: کَلَّا وَاللّٰہِ! إِنَّہُ لَحَدِیثُ رَسُولِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حَدَّثَنِیہِ، قَالَ: قُلْتُ: وَاللّٰہِ! إِنِّی لَأُرَاکَ جَلِیسَ سَوْئٍ مُنْذُ الْیَوْمِ تَسْمَعُنِی أَحْلِفُ، وَقَدْ سَمِعْتَہُ مِنْ رَسُولِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَا تَنْہَانِی، قَالَ: ثُمَّ قُلْتُ: مَالِی وَلِلْغَضَبِ، قَالَ: فَتَرَکْتُ الْغَضَبَ وَأَقْبَلْتُ أَسْأَلُہُ، قَالَ: وَإِذَا الرَّجُلُ حُذَیْفَۃُ بْنُ الْیَمَانِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌۔ (مسند احمد: ۲۳۷۸۰)

جندب سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: جرعہ والے دن وہاں ایک آدمی تھا، اس نے کہا: اللہ کی قسم! آج ضرور ضرور کشت و خون ہوگا، اس کی بات سن کر ایک اور آدمی نے کہا: اللہ کی قسم! ہر گز نہیں، پہلا شخص کہنے لگا: تم نے یوں کیوں نہیں کہا کہ اللہ کی قسم ہاں ضرورت کشت و خون ہوگا؟ دوسرے نے کہا: اللہ کی قسم! ایسا ہر گز نہیں ہوگا، یہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی ایک حدیث ہے، جو آپ نے مجھ سے خود بیان کی تھی، میں نے کہا: آج آپ میرے برے ہم نشین ہیں۔ میں ایک بات کی قسم اٹھا رہا ہوں اور آپ مجھے سن بھی رہے ہیں، جبکہ اس بارے میں تونے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی حدیث بھی سنی ہوئی ہے اور مجھے آپ روک بھی نہیں رہے۔ پھر میں نے سوچا کہ اس میں غصہ کرنے کی کیا ضرورت ہے، چنانچہ میں نے ناراضگی دور کر دی اور میں اس ساتھی کی طرف لپکا اور اس سے سوال کرنے لگ گیا۔ پھر پتا چلا کہ وہ آدمی حذیفہ بن یمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ تھے۔
Haidth Number: 12265
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۲۶۵) تخریج: اخرجہ مسلم: ۲۸۹۳(انظر: ۲۳۳۸۸)

Wazahat

Not Available