Blog
Books
Search Hadith

باب پنجم: سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا محاصرہ اور اس موقع پر ان کی طرف سے اور ان سے کی جانے والی گفتگو کا بیان اس باب کی کئی فصلیں ہیں فصل اول: محاصرہ کے دنوں میں بعض صحابہ کے سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی طرف میلان رکھنے کا بیان

۔ (۱۲۲۷۰)۔ وَعَنْ اَبِیْ سَہْلَۃَ اَنَّ عُثْمَانَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ یَوْمَ الدَّارِ حِیْنَ حُصِرَ: اِنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عَہِدَ اِلَیَّ عَہْدٌ فَاَنَا صَابِرٌ عَلَیْہِ، قَالَ قَیْسٌ: فَکَانُوْ یَرَوْنَہُ ذٰلِکَ الْیَوْمَ۔ (مسند احمد: ۵۰۱)

ابو سہلہ سے روایت ہے کہ عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ جب گھرمیں محصور کر دئیے گئے تو انہوں نے کہا: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھ سے ایک عہد لیا تھا، میں اسی پر کار بند رہو ں گا۔ قیس نے کہا: اس دن لوگ عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو حسرت سے دیکھ رہے تھے۔
Haidth Number: 12270
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۲۷۰) تخریج: اسنادہ حسن، اخرجہ ابن ماجہ: ۱۱۳، والترمذی: ۳۷۱۱ (انظر: ۵۰۱)

Wazahat

Not Available