Blog
Books
Search Hadith

فصل چہارم: سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا خواب اور اپنے قتل کے دن سے دوسروں کو مطلع کرنا اور شہادت کی تیاری اور صبر کا بیان

۔ (۱۲۲۷۷)۔ عَنْ نَائِلَۃَ بِنْتِ الْفَرَافِصَۃِ امْرَأَۃِ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ، قَالَتْ: نَعَسَ أَمِیرُ ٔٔالْمُؤْمِنِینَ عُثْمَانُ، فَأَغْفٰی فَاسْتَیْقَظَ فَقَالَ: لَیَقْتُلَنَّنِی الْقَوْمُ، قُلْتُ: کَلَّا إِنْ شَائَ اللّٰہُ لَمْیَبْلُغْ ذَاکَ إِنَّ رَعِیَّتَکَ اسْتَعْتَبُوکَ، قَالَ: إِنِّی رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی مَنَامِی وَأَبُو بَکْرٍ وَعُمَرُ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا، فَقَالُوْا: تُفْطِرُ عِنْدَنَا اللَّیْلَۃَ۔ (مسند احمد: ۵۳۶)

سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی بیوی سیدہ نائلہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے کہ امیر المومنین سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو اونگھ آئی اور سو گئے، پھر جب بیدار ہوئے تو انھوں نے کہا: یہ لوگ یقینا مجھے قتل کر ڈالیں گے، میںنے کہا: ان شاء اللہ ہر گزنہیں، ابھی تک ایسا معاملہ نہیں ہے، آپ کی رعایا آپ کو محض ڈرا دھمکا رہی ہے، انہوں نے کہا: میں نے خواب میں رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، سیدنا ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اور سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو دیکھا ہے، انہوںنے کہا ہے کہ آج رات تم ہمارے ہاں روزہ افطار کر و گے۔
Haidth Number: 12277
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۲۷۷) تخریج: اسنادہ ضعیف، زیاد بن عبد اللہ، فیہ نظر، وام ھلال لا تعرف (انظر: ۵۳۶)

Wazahat

Not Available