Blog
Books
Search Hadith

فصل پنجم: سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی تاریخ شہادت، ان کی جنازہ، دفن اور مدتِ خلافت کا بیان

۔ (۱۲۲۸۳)۔ وَعَنْ اِبْرَاہِیْمَ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ فَرُّوْخَ، عَنْ اَبِیْہِ قَالَ: شَہِدْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ دُفِنَ فِیْ ثِیَابِہٖ بِدِمَائِہٖوَلَمْیُغْسَلْ۔ (مسند احمد: ۵۳۱)

عبداللہ بن فروخ سے مروی ہے ، وہ کہتے ہیں: میں سیدنا عثمان بن عفان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے جنازے میں شریک تھا، انہیں ان کے خون آلود کپڑوں میں دفن کیا گیااور انہیں غسل بھی نہیں دیا گیا۔
Haidth Number: 12283
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۲۸۳) تخریج: اسنادہ ضعیف، محبوب بن محرز ضعّفہ الدارقطنی، وابراہیم بن عبد اللہ بن فروخ مجھول (انظر: ۵۳۱)

Wazahat

فوائد:… جس انداز میں سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ شہید ہوئے، ایسے شہید تجہیز و تکفین عام میت کی طرح ہوتی ہے، میدان جنگ میں ہونے والے شہید کے احکام مختلف ہیں۔