Blog
Books
Search Hadith

فصل دوم: سید نا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے مناقب کے بارے میں متفرق احادیث

۔ (۱۲۲۹۳)۔ عَنْ عَمْرِو بْنِ شَأْسٍ الْأَسْلَمِیِّ، قَالَ: وَکَانَ مِنْ أَصْحَابِ الْحُدَیْبِیَۃِ، قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ عَلِیٍّ إِلَی الْیَمَنِ فَجَفَانِی فِی سَفَرِی ذٰلِکَ حَتّٰی وَجَدْتُ فِی نَفْسِی عَلَیْہِ، فَلَمَّا قَدِمْتُ أَظْہَرْتُ شِکَایَتَہُ فِی الْمَسْجِدِ حَتّٰی بَلَغَ ذٰلِکَ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، فَدَخَلْتُ الْمَسْجِدَ ذَاتَ غُدْوَۃٍ وَرَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِی نَاسٍ مِنْ أَصْحَابِہِ، فَلَمَّا رَآنِی أَمَدَّنِی عَیْنَیْہِیَقُولُ: حَدَّدَ إِلَیَّ النَّظَرَ حَتّٰی إِذَا جَلَسْتُ قَالَ: ((یَا عَمْرُو وَاللّٰہِ لَقَدْ آذَیْتَنِی۔)) قُلْتُ: أَعُوذُ بِاللّٰہِ أَنْ أُوذِیَکَیَا رَسُولَ اللّٰہِ! قَالَ: ((بَلٰی مَنْ آذٰی عَلِیًّا فَقَدْ آذَانِی۔)) (مسند احمد: ۱۶۰۵۶)

سیدنا عمر و بن شاس اسلمی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ، جو کہ اصحابِ حدیبیہ میں سے تھے، سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں:میں سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی معیت میں یمن کی جانب گیا، دوران سفر انہوں نے میرے ساتھ کچھ سختی کی، اس سے مجھے دل میں بہت کوفت ہوئی، جب میں واپس آیا تو میں نے اعلانیہ مسجد میں ان کا شکوہ کردیا، یہ بات رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم تک پہنچ گئی، میں ایک دن صبح کے وقت مسجد میں داخل ہو ا تو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم صحابہ کے ہمراہ تشریف فرما تھے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھے دیکھا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنی نظریں مجھ پر گاڑھ دیں، پھر میں بیٹھ گیا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اے عمرو! اللہ کی قسم! تو نے مجھے تکلیف دی ہے۔ میں نے کہا: اللہ کے رسول! میں اس بات سے اللہ کی پناہ چاہتا ہوں کہ آپ کو ایذا پہنچاؤں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ہاں، جس نے علی کو ایذا دی، اس نے درحقیقت مجھے تکلیف پہنچائی۔
Haidth Number: 12293
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۲۹۳) تخریج: اسنادہ ضعیف، الفضل بن معقل لیس بمشھور، وترجم لہ البخاری وابن ابی حاتم ولم یذکرا فیہ جرحا ولاتعدیلا، اخرجہ الحاکم: ۳/۱۲۲، والبزار: ۲۵۶۱(انظر: ۱۵۹۶۰)

Wazahat

Not Available