Blog
Books
Search Hadith

فوت ہونے والی نفلی نماز اور وظیفوں کی قضائی کی مشروعیت کا بیان

۔ (۱۲۳۹)۔عَنْ قَیْسِ بْنِ عَمْروٍ ؓ أَنَّہُ خَرَجَ اِلَی الصُّبْحِ فَوَجَدَ النَّبِیَ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِیْ الصُّبْحِ وَلَمْ یَکُنْ رَکَعَ رَکْعَتَیِ الْفَجْرِ فَصَلّٰی مَعَ االنَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم، ثُمَّ قَامَ حِیْنَ فَرَغَ من الصُّبْحِ فرَکَعَ رَکْعَتَیِ الْفَجْرِ فَمَرَّ بِہِ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالَ: ((مَا ہٰذِہِ الصَّلَاۃُ؟)) فَأَخْبَرَہٗ، فَسَکَتَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَلَمْ یَقُلْ شَیْئًا۔ (مسند أحمد: ۲۳۱۶۲)

سیدنا قیس بن عمرو ؓ سے مروی ہے کہ وہ نماز فجر کے لیے آئے اور نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کو فجر کی نماز میں ہی پایا، جبکہ انھوں نے فجر کی دو سنتیں ادا نہیں کی تھیں، پس انھوں نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کے ساتھ نماز پڑھی اور جب نمازِ فجر سے فارغ ہوئے تو فجر کی سنتیں ادا کرنے کے لیے کھڑے ہو گئے، پس جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کا ان کے پاس سے گزر ہوا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے پوچھا: یہ کون سی نماز ہے؟ پس انھوں نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کو بتایا اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ خاموش ہو گئے اور کچھ نہ کہا۔
Haidth Number: 1239
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۳۹) تخریج: ھذا حدیث مرسل، قال ابوداود فی سننہ (۱۲۶۸): وروی عبد ربہ ویحییٰ ابنا سعید ھذا الحدیث مرسلا، وقولہ ھنا (عبد اللہ بن سعید) خطأ، والصواب (عبد ربہ بن سعید) (انظر: ۲۳۷۶۱)

Wazahat

Not Available