Blog
Books
Search Hadith

فصل دوم: سید نا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے مناقب کے بارے میں متفرق احادیث

۔ (۱۲۳۰۵)۔ عَنْ رِیَاحِ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ: جَائَ رَہْطٌ إِلٰی عَلِیٍّ بالرَّحْبَۃِ، فَقَالُوْا: السَّلَامُ عَلَیْکَیَا مَوْلَانَا، قَالَ: کَیْفَ أَکُونُ مَوْلَاکُمْ وَأَنْتُمْ قَوْمٌ عَرَبٌ، قَالُوْا: سَمِعْنَا رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَوْمَ غَدِیرِ خُمٍّ یَقُولُ: ((مَنْ کُنْتُ مَوْلَاہُ فَإِنَّ ہٰذَا مَوْلَاہُ)) قَالَ رِیَاحٌ: فَلَمَّا مَضَوْا تَبِعْتُہُمْ فَسَأَلْتُ مَنْ ہٰؤُلَائِ؟ قَالُوْا: نَفَرٌ مِنَ الْأَنْصَارِ فِیہِمْ أَبُو أَیُّوبَ الْأَنْصَارِیُّ۔ (مسند احمد: ۲۳۹۵۹) (وَعَنْہٗمِنْطَرِیْقٍ آخَرَ) قَالَ: رَاَیْتُ قَوْمًا مِنَ الْاَنْصَارِ قَدِمُوْا عَلٰی عَلِیٍّ فِی الرَّحْبَۃِ، فَقَالَ: مَنِ الْقَوْمُ؟ قَالَ: مَوَالِیْکَ اَیْ اَمِیْرَ الْمُؤْمِنِیْنَ، فَذَ کَرَ مَعْنَاہٗ، (مسنداحمد: ۲۳۹۶۰)

ریاح بن حارث سے مروی ہے کہ لوگوں کی ایک جماعت رحبہ کے مقام پر سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے پاس آئی اور انھوں نے کہا: اے ہمارے مولی! تم پر سلامتی ہو، سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: میں تمہارا مولیٰ کیسے ہوسکتا ہوں، تم تو عرب قوم ہو؟ ان لوگوں نے کہا: ہم نے غدیر خم کے موقع پر رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو یوں فرماتے سنا تھا کہ میں جس کا مولیٰ ہوں، یہ علی بھی اس کا مولیٰ ہے۔ ریاح کہتے ہیں: جب وہ لوگ چلے گئے تو میں ان کے پیچھے ہولیا اور میں نے پوچھا کہ یہ کون لوگ ہیں؟ لوگوں نے بتلایا کہ یہ انصاری لوگ ہیں، ان میں سیدنا ابو ایوب انصاری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بھی تھے۔
Haidth Number: 12305
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۳۰۵) تخریج: اسنادہ صحیح، اخرجہ بنحوہ ابن ابی شیبۃ: ۱۲/ ۶۰، والطبرانی: ۴۰۵۲، ۴۰۵۳ (انظر: ۲۳۵۶۳) تخریج: انظر الحدیث بالطریق الاول

Wazahat

Not Available