Blog
Books
Search Hadith

فصل چہارم: نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا امام علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے حق میں فرمانا: تمہاری میرے ساتھ وہی نسبت ہے، جو حضرت ہارون علیہ السلام کو حضرت موسیٰ علیہ السلام کے ساتھ تھی، …۔

۔ (۱۲۳۱۴)۔ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ، قَالَ: لَمَّا أَرَادَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَنْ یُخَلِّفَ عَلِیًّا ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، قَالَ: قَالَ لَہُ عَلِیٌّ: مَا یَقُولُ النَّاسُ فِیَّ إِذَا خَلَّفْتَنِی؟ قَالَ: فَقَالَ: ((مَا تَرْضٰی أَنْ تَکُونَ مِنِّی بِمَنْزِلَۃِ ہَارُونَ مِنْ مُوسٰی إِلَّا أَنَّہُ لَیْسَ بَعْدِی نَبِیٌّ، أَوْ لَا یَکُونُ بَعْدِی نَبِیٌّ۔)) (مسند احمد: ۱۴۶۹۳)

سیدنا جابر بن عبداللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ (غزوۂ تبوک کے موقع پر ) جب رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو پیچھے چھوڑ جانے کا ارادہ کیا تو سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: آپ مجھے یوں پیچھے چھوڑ جائیں گے تو لوگ میرے بارے میں کیا کہیں گے؟ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کیاتمہیںیہ پسند نہیں کہ تمہارا تعلق میرے ساتھ وہی ہو، جو موسیٰ علیہ السلام کے ساتھ ہارون علیہ السلام کا تھا، الایہ کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں ہے۔
Haidth Number: 12314
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۳۱۴) تخریج: صحیح لغیرہ، تخریج: اخرجہ الترمذی: ۳۷۳۰ (انظر: ۱۴۶۳۸)

Wazahat

Not Available