Blog
Books
Search Hadith

فصل پنجم: غزوۂ خیبر کے روز نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا جھنڈا دینے کے لیے سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو منتخب کرنا اور اس میں سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی فضیلت او رنبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے معجزہ کا بیان

۔ (۱۲۳۲۱)۔ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَوْمَ خَیْبَرَ: ((لَأَدْفَعَنَّ الرَّایَۃَ إِلٰی رَجُلٍ یُحِبُّ اللّٰہَ وَرَسُولَہُ یَفْتَحُ اللّٰہُ عَلَیْہِ۔)) قَالَ: فَقَالَ عُمَرُ: فَمَا أَحْبَبْتُ الْإِمَارَۃَ قَبْلَ یَوْمِئِذٍ فَتَطَاوَلْتُ لَہَا وَاسْتَشْرَفْتُ رَجَائَ أَنْ یَدْفَعَہَا إِلَیَّ، فَلَمَّا کَانَ الْغَدُ دَعَا عَلِیًّا عَلَیْہِ السَّلَام فَدَفَعَہَا إِلَیْہِ فَقَالَ: ((قَاتِلْ وَلَا تَلْتَفِتْ حَتّٰییُفْتَحَ عَلَیْکَ۔)) فَسَارَ قَرِیبًا ثُمَّ نَادٰییَا رَسُولَ اللّٰہِ! عَلَامَ أُقَاتِلُ؟ قَالَ: ((حَتّٰییَشْہَدُوْا أَنْ لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، فَإِذَا فَعَلُوا ذٰلِکَ فَقَدْ مَنَعُوا مِنِّی دِمَائَہُمْ وَأَمْوَالَہُمْ إِلَّا بِحَقِّہَا، وَحِسَابُہُمْ عَلَیاللّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ۔))(مسند احمد: ۸۹۷۸)

سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے خیبر کے دن فرمایا: اب میں یہ جھنڈا ایسے آدمی کو دوں گا، جسے اللہ اور اس کے رسول سے محبت ہے، اس لیے کہ اس کے ہاتھوں اللہ تعالیٰ فتح نصیب فرمائے گا۔ سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہا کرتے تھے کہ میں نے اس واقعہ سے پہلے کبھی امارت کی خواہش نہیں کی تھی، اس روز جھنڈا حاصل کرنے کی خواہش میںمیں نے بھی گردن اوپر کو اٹھائی اور اونچا ہو ہو کر دیکھنے لگا کہ شاید آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یہ جھنڈا مجھے عطا فرما دیں، لیکن جب دوسرا دن ہوا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو بلوا کر جھنڈا انہیں تھما یااور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم ان سے قتال کرتے رہنا، یہاں تک کہ آپ فتح یاب ہو جائیں۔ سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے تھوڑ ا سا چلنے کے بعد کہا: اے اللہ کے رسول! بھلا میں ان سے کس بات پر قتال کروں گا؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اس بات پر قتال کرو کہ وہ اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور محمد ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی رسالت کی گواہی دیں، وہ لوگ جب یہ کام کر لیں تو وہ اپنے خون اور اموال کو مجھ سے بچا لیں گے، مگر ان کے حق کے ساتھ اور ان کا معاملہ اللہ تعالیٰ کے سپرد ہے۔
Haidth Number: 12321
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۳۲۱) تخریج: اخرجہ مسلم: ۲۴۰۵(انظر: ۸۹۹۰)

Wazahat

فوائد:… غزوۂ خیبر کی تفصیلات میں سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی اس خصوصیت کا ذکر ہو چکا ہے، یہ سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے حق میں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی بڑی شہادتیں ہیں۔