Blog
Books
Search Hadith

فصل ششم: نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو یمن کا قاضی مقرر کرنا اور اس امر کا بیان کہ سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اس امت محمدیہ میں سب سے زیادہ علم والے، سب سے زیادہ بردباری والے اور سب (یعنی اکثر) سے پہلے مسلمان ہونے والے تھے

۔ (۱۲۳۲۲)۔ عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ: بَعَثَنِی رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إِلَی الْیَمَنِ، وَأَنَا حَدِیثُ السِّنِّ، قَالَ: قُلْتُ: تَبْعَثُنِی إِلٰی قَوْمٍ یَکُونُ بَیْنَہُمْ أَحْدَاثٌ وَلَا عِلْمَ لِی بِالْقَضَائِ، قَالَ: ((إِنَّ اللّٰہَ سَیَہْدِی لِسَانَکَ، وَیُثَبِّتُ قَلْبَکَ۔)) قَالَ: فَمَا شَکَکْتُ فِی قَضَائٍ بَیْنَ اثْنَیْنِ بَعْدُ۔ (مسند احمد: ۶۳۶)

سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں:میں ابھی تک نو عمر ہی تھاکہ رسول اللہ نے مجھے یمن کی طرف بھیج دیا، میں نے کہا: آپ مجھے ایسے لوگوں کی طرف روانہ کر رہے ہیں، جن کے مابین جھگڑے ہوں گے اور میں تو فیصلے کرنے کا علم نہیں رکھتا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ تمہاری زبان کو درست اور دل کو مضبوط رکھے گا۔ سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: اس کے بعد مجھے دو آدمیوں کے درمیان فیصلہ کرنے میں کبھی تردد نہیں ہوا۔
Haidth Number: 12322
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۲۳۲۲) تخریج: حدیث صحیح اخرجہ ابن ماجہ: ۲۳۱۰ (انظر: ۶۳۶)

Wazahat

Not Available